• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

یو اے ای کا کورونا کا مقابلہ کرنے والے ڈاکٹرز، ماہرین کو 10سال کا رہائشی ویزا دینے کا اعلان

شائع November 16, 2020
دبئی خلیجی ممالک کی معیشت میں متنوع حیثیت رکھتا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
دبئی خلیجی ممالک کی معیشت میں متنوع حیثیت رکھتا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کہا ہے کہ ملک میں موجود تمام ڈاکٹرز اور وبائی امراض کے ماہرین کو 10 سال کا ویزا دیا جائے گا، جو کورونا وائرس کی وبا سے لڑنے میں مدد کررہے ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی فرانسیسی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی غیر ملکیوں کے طویل مدتی رہائش حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ عموماً انہیں موجودہ ملازمت کے حساب سے صرف محدود رہائشی ویزے دیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا تارکین وطن کو ’گرین کارڈ‘ دینے کا فیصلہ

تاہم دولت مند کاروباری حضرات اور انتہائی ہنر مند مزدوروں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات نے گزشتہ سال 'گولڈن' 10 برس کا ویزا پروگرام متعارف کرایا تھا جس میں اب توسیع کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ڈاکٹریٹ ڈگری رکھنے والے، میڈیکل ڈاکٹرز، کمپیوٹر، الیکٹرانکس، پروگرامنگ، الیکٹریکل اور بائیوٹیکنالوجی انجینئرز اس پراگرام کے لیے اہل ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف شروعات ہے، ہم مستقبل کی ترقی کے لیے باصلاحیت افراد کو اپنانے کے خواہشمند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا تارکین وطن کو مستقل رہائش دینے کا فیصلہ

واضح رہے شیخ محمد بن راشد آل مکتوم دبئی کے فرمانروا بھی ہیں جس کی معیشت خلیج میں ایک اہم حیثیت رکھتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تسلیم شدہ جامعات کے طلبہ، جنہوں نے بہت اچھے گریڈز حاصل کیے ہوں، وہ بھی اس کے اہل ہوسکتے ہیں جبکہ جو لوگ آرٹیفشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت)، بگ ڈیٹا (بڑے ڈیٹا) اور وبائی امراض کا علم رکھنے والے (ایپیڈیمولوجی) میں اسپیشلائز ڈگری رکھتے ہوں، وہ بھی اس پروگرام کو حاصل کرسکتے ہیں۔


یہ خبر 16 نومبر 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024