• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ملتان: مسلم لیگ (ن) کے رہنما عبدالغفار ڈو گر مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار

شائع November 15, 2020
لیگی مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور غفار ڈوگر کی رہائی کا مطالبہ کیا—فوٹو: ڈان نیوز
لیگی مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور غفار ڈوگر کی رہائی کا مطالبہ کیا—فوٹو: ڈان نیوز

ملتان میں صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی کو مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

اس ضمن میں محکمہ اینٹی کرپشن سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کو علی الصبح ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

مزیدپڑھیں: لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج

انہوں نے بتایا کہ عبدالغفار ڈوگر کے خلاف جعلسازی اور فراڈ سے اراضی کے دستاویزات بنائے جانے کی انکوائری چل رہی تھی۔

فراہم کردہ معلومات کے مطابق انکوائری محمد بشیر نامی شہری کی درخواست پر کی گئی اور الزام عائد گیا کہ عبدالغفار ڈوگر کی جعلسازی کی وجہ سے حکومتی خزانے اور نجی بینک کو نقصان برداشت کرنا پڑا۔

مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر بلال بٹ کی قیادت میں کارکن محکمہ اینٹی کرپشن آفس کے باہر پہنچ گئے اور محکمے اینٹی کرپشن کے باہر نعرے بازی کی۔

لیگی مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور عبدالغفار ڈوگر کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

اینٹی کرپشن کے ذرائع نے بتایا کہ محکمے نے سابق لیگی ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج کرلیا جس میں دھوکہ دہی اور جعلی دستاویزات کی دفعات شامل ہیں۔

مزیدپڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے گرفتار رکن صوبائی اسمبلی ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عبدالغفار ڈوگر کی گرفتار کو 'سلیکٹڈ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے' قرار دیے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ جلسے پہلے بھی ہوتے آئے ہیں اور انشااللہ ملتان کا جلسہ بھی اپنے مقررہ وقت پر ہوگا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت جتنے اوچھے ہتھکنڈےاستعمال کرلے یہ ہمارے کارکنوں کےجذبے، ہمت اور حوصلے کو پست نہیں کرسکتے'۔

مریم نواز نے کہا کہ عبدالغفار ڈوگر کا جرم یہی ہےکہ وہ نوازشریف کےبیانیےکا علم بلند کیےہوئے ہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024