• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اداکاری کے بعد یاسر حسین کا ہدایت کاری میں ڈیبیو

شائع November 15, 2020
یہ گانا گلوکار حارث جلال نے گایا ہے، جسے خواجہ جواد نے پروڈیوس کیا ہے— فائل فوٹو: انسٹاگرام
یہ گانا گلوکار حارث جلال نے گایا ہے، جسے خواجہ جواد نے پروڈیوس کیا ہے— فائل فوٹو: انسٹاگرام

کامیڈین و اداکار یاسر حسین نے اداکاری میں قدم رکھنے کے بعد اب ہدایت کاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی ہے۔

یاسر حسین یوں تو گزشتہ دنوں پاکستان میں ترک ڈرامے ارطغرل کو نشر کرنے اور ترک اداکاروں کو برانڈ ایمبیسڈرز بنانے پر تنقید کرنے پر خبروں کا حصہ بنے تھے اور انہیں خود بھی اپنے بیانات پر تنقید کا سامنا رہا۔

لیکن اب انہوں نے ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھ کر سب کو حیران کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: 'حلیمہ سلطان' کو اسٹار ہی پاکستانیوں نے بنایا، یاسر حسین

ہدایت کاری کے میدان میں ڈیبیو کا اعلان یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرگ ایپ انسٹاگرم اکاؤنٹ پر گانے کی ویڈیو شیئر کرکے کیا۔

اپنی پوسٹ میں یاسر حسین نے بتایا کہ ہدایت کاری کے میدان میں انہوں نے اپنا ڈیبیو ایک گانے 'ڈوری' سے کیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یہ گانا گلوکار حارث جلال نے گایا ہے، جسے خواجہ جواد نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کے بول خرم آفاق نے ترتیب دیے ہیں۔

یاسر حسین کی ہدایت کاری میں بنائے گئے گانے 'ڈوری' کو ایم جے پروڈکشنز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔

گانے کو یوٹیوب پر یاسر حسین کی اہلیہ اور اداکارہ اقرا عزیز کے اکاؤنٹ پر بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل یاسر حسین نے انسٹا پوسٹ میں ڈوری کا پوسٹر شیئر کیا تھا اور بتایا تھا کہ ان کا گانا 14 نومبر کو ریلیز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر حسین سے جلد شادی کیوں کی؟ اقرا عزیز نے راز بتادیا

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ کل (14 نومبر کی) شام 7 بجے حارث جلال کے خوبصورت گانے کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں جس کی ہدایات میں نے دی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

علاوہ ازیں یاسر حسین کی اہلیہ اقرا عزیز نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گانے کی ویڈیو شیئر کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ یاسر حسین سے قبل اداکارہ صبا قمر نے بھی گانے کی ہدایات کے ذریعے ہدایت کاری کے میدان میں قسمت آزمائی تھی تاہم ان کے گانے 'قبول ہے' کو مسجد میں شوٹنگ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024