• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران علاقائی برآمدات میں 24.4 فیصد کمی

شائع November 15, 2020
چند سال قبل افغانستان امریکا کے بعد برآمدات کی دوسری بڑی منزل تھا—فائل فوٹو: رائٹرز
چند سال قبل افغانستان امریکا کے بعد برآمدات کی دوسری بڑی منزل تھا—فائل فوٹو: رائٹرز

اسلام آباد: رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کی علاقائی برآمدات میں کورونا وائرس کے اثرات کے سبب سالانہ بنیاد پر 24.4 فیصد کمی واقع ہوئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے لیے برآمدات مالی سال 2021 کی پہلی سہ ماہی میں کم ہو کر 71 کروڑ 91 لاکھ 98 ہزار ڈالر رہی جو گزشتہ برس 95 کروڑ 10 لاکھ 10 ہزار ڈالر تھی۔

دوسری جانب مذکورہ عرصے کے دوران خطے کے ساتھ ملک کا تجارتی خسارہ کم ہوگیا کیوں کہ ان ممالک کی درآمدات میں بھی کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اکتوبر میں برآمدات 2.1 فیصد بڑھ کر 2 ارب 6 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

خیال رہے کہ کابل کے ساتھ تعلقات میں سرد مہری اور سرحد کی متعدد بار بندش کے سبب افغانستان کے لیے برآمدات گزشتہ چند برسوں سے تیزی سے کمی دیکھی گئی۔

پاکستان سے افغانستان کے لیے برآمدات مالی سال2021 کی پہلی سہ ماہی میں 13.98 فیصد کم ہو کر 20 کروڑ 98 لاکھ 80 ہزار ڈالر رہی جبکہ مالی سال 2020 کے اسی عرصے کے دوران یہ حجم 24 کروڑ 39 لاکھ 80 ہزار ڈالر تھا۔

حالانکہ چند سال قبل افغانستان امریکا کے بعد برآمدات کی دوسری بڑی منزل تھا۔

علاوہ ازیں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کی چین کے لیے برآمدات گزشتہ برس کے 43 کروڑ 89 لاکھ ڈالر 10 ہزار ڈالر کے مقابلے میں 24.94 فیصد کم ہو کر 32 کروڑ 94 لاکھ 20 ہزار ہوگئی۔

دوسری جانب مالی سال 2020 میں چین کے لیے برآمدات 10 فیصد کمی کے بعد ایک ارب 66 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی جو اس سے پہلے والے سال میں ایک ارب 85 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھی۔

مزید پڑھیں: ستمبر میں ملکی برآمدات 6 فیصد بڑھ گئیں

برآمدات میں کمی ایسے وقت میں سامنے آئی کہ جب وزارت تجارت کی جانب سے بیجنگ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے دوسرے دور میں مقامی مصنوعات کے لیے ترجیحی مارکیٹ کی رسائی کے لیے بات چیت کی گئی۔

پاکستان کی بھارت کے لیے برآمدات گزشتہ برس کی 98 لاکھ 2 ہزار ڈالر کے مقابلے رواں مالی سال کے دوران 89.44 فیصد کم ہوکر 10 لاکھ 35 ہزار ڈالر ہوگئی۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ برس نئی دہلی کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کردیے تھے چنانچہ مالی سال 2019 میں بھارت کے لیے برآمدات 31 کروڑ 19 لاکھ 58 ہزار ڈالر تھی جو مالی سال 2020 میں 90.8 فیصد کم ہو کر 2 کروڑ 86 لاکھ 44 ہزار ڈالر ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024