• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پی ایس ایل: پشاور کا سفر تمام، لاہور کے فائنل میں رسائی کے امکانات روشن

شائع November 15, 2020
محمد حفیظ 46 گیندوں پر 74 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے — فوٹو: لاہور قلندرز ٹوئٹر
محمد حفیظ 46 گیندوں پر 74 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے — فوٹو: لاہور قلندرز ٹوئٹر
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے — فوٹو: لاہور قلندرز ٹوئٹر
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے — فوٹو: لاہور قلندرز ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں رسائی کے امکانات روشن کر لیے جبکہ پشاور ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کو ایک رن پر ہی پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا اور حیدر علی بغیر رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

امام الحق کے ساتھ صہیب مقصود نے 31 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد ان کی اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ 16 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

54 کے مجموعی اسکور پر امام الحق کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی اور وہ 24 رنز بنا کر کاٹ اینڈ بولڈ ہوگئے۔

فاف ڈیوپلیسی اور شعیب ملک نے ٹیم کے اسکور کو 85 رنز تک پہنچایا جس کے بعد ان کی شراکت بھی اختتام کو پہنچی اور فاف ڈیوپلیسی 31 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پشاور کی پانچویں وکٹ بھی جلد ہی گر گئی اور محمد عمران 8 بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

شعیب ملک پشاور کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے جنہوں نے 24 گیندوں پر 39 نز بنائے۔

ہارڈس وِلجوئن نے 16 گیندوں پر 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس طرح پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

لاہور کے دلبر حسین نے 3 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلطانز کو سپر اوور میں شکست، کراچی کنگز پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچ گئی

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کا آغاز زیادہ اچھا نہ تھا اور 33 کے مجموعے پر ہی اسے 3 وکٹوں سے محروم ہونا پڑا اور فخر زمان، تمیم اقبال اور کپتان سہیل اختر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد محمد حفیظ اور بین ڈنک نے ٹیم کا اسکور 88 رنز تک پہنچایا جس کے بعد بین ڈنک کیچ آؤٹ ہوگئے۔

محمد حفیظ نے وقتاً فوقتاً وکٹیں گرنے کے باوجود ہمت نہ ہاری اور شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نہ صرف نصف سنچری مکمل کی، بلکہ ڈیوڈ ویزے کے ساتھ مل کر ٹیم کو فتح سے بھی ہمکنار کرایا۔

وہ 46 گیندوں پر 74 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ ڈیوڈ ویزے 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز نے 171 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے فائنل میں پہنچنے کے لیے مزید ایک قدم آگے بڑھا لیا، جبکہ پشاور زلمی ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

پشاور کی جانب سے ثاقب محمود نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راحت علی اور محمد عمران نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بہترین بلے بازی پر محمد حفیظ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

پی ایس ایل کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں اتوار کو لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024