• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا 'باری 2' کا اعلان

شائع November 14, 2020
دونوں کا گانا باری کافی مقبول ہوا تھا—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
دونوں کا گانا باری کافی مقبول ہوا تھا—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن اور بلال سعید نے گزشتہ برس نومبر میں اپنا پہلا گانا 'باری' ریلیز کیا تھا، جس نےکامیابی کے نئے ریکارڈز بنائے تھے۔

'باری' کو ایک سال مکمل ہونے پر دونوں گلوکاروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی گانا کا ریمیک بھی ریلیز کریں گے۔

مومنہ مستحسن نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ جلد ہی ان کے نومبر 2019 میں ریلیز ہونے والے گانے 'باری' کا دوسرا حصہ 'باری 2' ریلیز ہوگا۔

گلوکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ دراصل 'باری' کی کہانی ایک ایسی نوجوان لڑکی کی کہانی ہے جو ٹوٹے ہوئے دل کے باوجود محبت کو ایک اور موقع دیتی ہے۔

مومنہ مستحسن نے لکھا کہ ٹوٹے دل سے محبت کو دوسرا موقع دینے والی لڑکی کی کہانی میں آگے کیا ہوا؟ اس متعلق جلد ہی شائقین 'باری 2' میں دیکھیں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ساتھ ہی انہوں نے بلال سعید کو بھی پوسٹ میں مینشن کیا۔

دوسری جانب بلال سعید نے بھی 'باری 2' کے حوالے سے پوسٹ کرتے ہوئے تصدیق کی کہ جلد ہی نیا گانا ریلیز کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مومنہ مستحسن کا ایک اور گانا 'باری' سامنے آگیا

گلوکار نے اپنی پوسٹ میں 'باری' کے منظر کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہی جگہ ہے، جہاں پر ایک لڑکا بیٹھا تھا، اس نے گرم چائے پی تھی اور لڑکی کو دیکھتی ہی گرم چائے اس کے ہاتھ پر گری تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بلال سعید نے لکھا کہ گرم چائے سے ہاتھ جلانے والے لڑکے اور فضا میں اڑنے کی خواہش رکھنے والی اس لڑکی کی کہانی میں آگے کیا ہوا؟ شائقین اس حوالے سے جلد ہی 'باری 2' میں نئی کہانی دیکھ سکیں گے۔

اگرچہ دونون نے تصدیق کی کہ جلد ہی وہ 'باری 2' ریلیز کریں گے، تاہم انہوں نے اسے ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں گلوکار رواں ماہ کے اختتام تک اپنا نیا گانا جاری کردیں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024