• KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm

کوئٹہ اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلہ

شائع November 14, 2020
زلزلے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے—فائل فوٹو: رائٹرز
زلزلے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے—فائل فوٹو: رائٹرز

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔

ہفتے کی صبح کوئٹہ اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں آنے والا زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں، دفاتر و دیگر عمارتوں سے باہر آگئے۔

اس حوالے سے زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

مزید پڑھیں: پشاور، سوات سمیت کے پی کے شمالی علاقوں میں زلزلہ

زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 38 کلو میٹر دور تھا۔

زلزلے نے نہ صرف کوئٹہ بلکہ مستونگ، پشین اور دیگر علاقوں کو بھی متاثر کیا۔

ادھر امریکی جیولوجکل سروے کے مطابق پاکستان میں آنے والے زلزلے کی شدت ابتدائی طور پر 5.5 ریکارڈ کی گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 16 اکتوبر کو پشاور اور سوات سمیت خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں شدید زلزلہ محسوس کیا گیا تھا جس کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ زلزلے کا مرکز افغانستان کا صوبہ بدخشاں تھا جہاں اس کی گہرائی 27 کلو میٹر تھی اور شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلہ

یاد رہے رواں برس 16جون کو بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں دن میں زلزلہ محسوس کیا گیا تھا تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان میں سطح زمین سے 112 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

اس سے قبل 24 ستمبر2019 کو پنجاب اور آزاد کشمیر میں 5.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس نے جہلم اور آزاد کشمیر کے علاقے میر پور کو سب سے زیادہ متاثر کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025