• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

انعم ملک نے مذہب کی خاطر ماڈلنگ کو خیرباد کہہ دیا

شائع November 13, 2020
ماڈل انعم ملک اب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ماڈلنگ کی تمام تصاویر ہٹاچکی ہیں—فوٹو:انسٹاگرام
ماڈل انعم ملک اب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ماڈلنگ کی تمام تصاویر ہٹاچکی ہیں—فوٹو:انسٹاگرام

پاکستان کی معروف ماڈل انعم ملک نے ماڈلنگ کو خیر باد کہہ دیا ہے اور اپنی زندگی کو مذہب کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انعم ملک نے فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری اسٹوری میں ماڈلنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

ماڈل انعم ملک نے اپنی انسٹا اسٹوری میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے حجاب پہننے پر آپ سب کی حوصلہ افزائی اور محبت کا بہت شکریہ'۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

انہوں نے لکھا کہ لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں نے ماڈلنگ کیوں چھوڑی اور حجاب پہننا کیوں شروع کیا؟

مزید پڑھیں: نامور ماڈل انعم ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش

انعم ملک نے مزید کہا کہ ’انشااللّہ میں اس سے متعلق آپ سب کو ضرور بتاؤں گی اور بہت جلد اپنے اس نئے سفر کے بارے میں بھی بتاؤں گی‘۔

انہوں نے کہا کہ ابھی اس وقت میں بہت سی نئی چیزیں دریافت کر رہی ہوں، خود کو سیکھانے کی کوشش کررہی ہوں اور ابھی مجھے ان سب چیزوں کے لیے مزید وقت کی ضرورت ہے۔

علاوہ ازیں ماڈل انعم ملک اب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ماڈلنگ کی تمام تصاویر ہٹاچکی ہیں اور ان کے اکاؤنٹ پر صرف حجاب والی تصاویر ہی موجود ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اور انعم ملک نے اپنے انسٹاگرام کی اکاؤنٹ کی بائیو میں لکھا ہے کہ ’اور اللّہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے'۔

خیال رہے کہ انعم ملک کا شمار پاکستان کی نامور ماڈلز میں ہوتا ہے اور وہ کئی مشہور برانڈز اور ڈیزائنرز کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

رواں برس فروری میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے آیت جبران رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان کا بھی شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان

خیال رہے کہ انعم ملک نے حاملہ ہونے کے بعد کئی فوٹو شوٹس بھی کروائے تھے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انعم ملک کے علاوہ شوبز سے وابستہ دیگر شخصیات کی جانب سے بھی ماضی میں مذہب کی خاطر ایسے اعلانات سامنے آچکے ہیں۔

نومبر 2019 میں اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز سے طویل عرصے تک کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن انہوں نے رواں برس ستمبر میں محض ایک سال سے بھی کم عرصے بعد واپسی کا عندیہ دیا تھا۔

گزشتہ نومبر ہی میں گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی ذاتی ویڈیوز لیک ہونے اور لوگوں کے تلخ رویوں کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

ان کے علاوہ رواں برس مارچ میں معروف اداکار فیروز خان نے شوبز چھوڑ کر اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024