• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

چوہدری برادران عمران خان کو ووٹ دیں گے، شیخ رشید

شائع November 13, 2020
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے — فوٹو:ڈان نیوز
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے — فوٹو:ڈان نیوز

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران بڑے دل والے ہیں، جب بھی عمران خان پر برا وقت آئے گا یہ انہیں ہی ووٹ دیں گے۔

مسلم لیگ (ق) کے قائد چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’مسلم لیگ (ق) کے ساتھ میرے تو کوئی تحفظات نہیں ہیں‘۔

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’میں یہاں چوہدری برادران کے لیے کسی کا کوئی پیغام نہیں لے کر آیا ہوں‘۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) میں اختلافات، عبدالقادر بلوچ اور ثنااللہ زہری کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے لوگ پی ٹی آئی میں آنا نہیں چاہتے بلکہ وہ بس نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ نہیں ہیں جبکہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) سے بہتر کھیلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پہلے میں فروری کہتا تھا اور اب جنوری کی پیش گوئی کرتا ہوں کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی آواز اٹھنے والی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’مسلم لیگ (ن) بند گلی میں داخل ہوچکی ہے، انہوں نے اپنا بیانیہ تبدیل نہ کیا تو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا‘۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف کہتے تھے کہ ہماری لڑائی عمران خان سے نہیں کسی اور سے ہے، اب کہتے ہیں کہ عمران خان کو ہٹاؤ‘۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی کا گلگت بلتستان کے انتخابات کو شفاف بنانے کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ ’مریم نواز نے دو وجوہات پر اپنا بیانیہ بدلہ، ایک انہیں گلگت میں اپنی شکست نظر آگئی ہے اور دوسرا مسلم لیگ (ن) بی جے پی کی آواز نہیں ہوسکتی، ان کی پارٹی میں سے آوازیں اٹھ رہی ہیں‘۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد ملک میں استحکام آئے گا، مسلم لیگ (ن) پی ڈی ایم کی چھتری کے نیچے ڈائیلاگ کرنے جارہی ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں ہار دیکھ کر ان کے چہرے اترے ہوئے ہیں، انتخابات میں پی ٹی آئی پہلے نمبر پر ہوگی، دوسرے پر پیپلز پارٹی اور تیسرے پر آزاد اُمیدوار ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان مہنگائی ختم کرنے جارہے ہیں، آٹے چینی کی قیمت کم ہوگی اس پر کام ہورہا ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024