• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

انسٹاگرام ہوم پیج کافی عرصے بعد ری ڈیزائن

شائع November 12, 2020
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

دنیا کی مقبول فوٹو شیئرنگ اپلیکشن انسٹاگرام نے اپنی ہوم اسکرین کا لے آؤٹ ری ڈیزائن کرتے ہوئے اس میں شاپنگ اور ریلز کا اضافہ کیا ہے۔

اس نئے ڈیزائن میں شاپنگ اور ریلز کو ایپ کی نیوی گیشن بار میں مستقل جگہ دی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے رواں سال ستمبر میں اس تبدیلی کا عندیہ دیا گیا تھا اور اس وقت ہوم اسکرین کے 3 نئے ورژن کی آزمائش شروع کی گئی تھی۔

مگر اب جاکر ایک ڈیزائن کو عام صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے اور انسٹاگرام کے ہوم اسکرین پر ایسا کافی عرصے بعد ہورہا ہے۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد ریلز نے کریئٹ اے نیو پوسٹ کے شارٹ کٹ کی جگہ لی ہے جبکہ نیا شاپنگ سیکشن ایکٹیویٹی ٹیب کی جگہ نظر آئے گا۔

ایکٹیویٹی سیکشن اور کریئٹ پوسٹ کے شارٹ کٹس اب ایپ کے اوپر دائیں کونے پر ان باکس کے برابر میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ایک بلاگ پوسٹ میں انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے بتایا کہ اس تبدیلی سے کورونا وائرس کی وبا کے دوران ریلز (ٹک ٹاک کی نقل پر مبنی مختصر ویڈیوز) اور شاپنگ کے رجحان میں اضافے کی عکاسی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان تبدیلیوں کو بہت سنجیدہ لے رہے ہیں، ہم نے انسٹاگرام کی ہوم اسکرین کو اس طرح کافی عرصے سے اپ ڈیٹ نے کیا، مگر اب سب سے بڑا یہی ہوسکتا ہے کہ ہم تبدیلی نہیں لاتے اور غیرمتعلق ہوجاتے ہیں۔

مگر یہ ابھی دیکھنا باقی ہے کہ صارفین اس ری ڈیزائن پر کیا ردعمل ظاہر کرتے ہیں جو پرانے شارٹ کٹس کو استعمال کرنے کے عادی ہیں۔

خیال رہے کہ فیس بک کی جانب سے ٹک ٹاک کی نقل پر مبنی فیچر اور شاپنگ کو مستقبل کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔

خاص طور پر انسٹاگرام ریلز کو وہ ٹک ٹاک کو سخت ٹکر دینے کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024