• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

نیدرلینڈز میں سعودی سفارتخانے پر فائرنگ، مشتبہ ملزم گرفتار

شائع November 12, 2020
ڈچ پولیس نے بتایا کہ ایک 40 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے — فوٹو: اے ایف پی
ڈچ پولیس نے بتایا کہ ایک 40 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے — فوٹو: اے ایف پی
ڈچ پولیس نے بتایا کہ ایک 40 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے — فوٹو: اے ایف پی
ڈچ پولیس نے بتایا کہ ایک 40 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے — فوٹو: اے ایف پی

نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں نامعلوم افراد نے سعودی سفارتخانے پر فائرنگ کردی جس کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: جدہ: جنگ عظیم اول کے متاثرین کی یاد میں تقریب پر بم حملہ، متعدد زخمی

انہوں نے بتایا کہ دی ہیگ میں واقع سعودی سفارتخانے پر صبح 6 بجے فائرنگ کی گئی۔

مقامی چینلز پر نشر ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گولیوں کے خول سڑک پر بکھرے پڑے ہیں جبکہ سفارت خانے کی کھڑکیوں پر گولیوں کے نشان ہیں۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی سفارتخانے پر فائرنگ کے پیچھے چھپے اسباب کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، لیکن اس ضمن میں تحقیقات کی جاری ہیں۔

بعد ازاں پولیس کا کہنا تھا کہ ایک 40 سالہ مشتبہ شخص کو سفارتخانے کے قریب زوترمیر قصبے سے حراست میں لیا گیا، جس کی شناخت ڈچ قوانین کے مطابق ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں واقعے کو 'بزدلانہ حملہ' قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جدہ: فرانسیسی قونصل خانے کے سیکیورٹی گارڈ پر ’حملے‘ کے الزام میں سعودی شہری گرفتار

علاوہ ازیں بیان میں کہا گیا کہ نیدرلینڈز میں موجود سعودی شہری محتاط رہیں۔

سعودی سفارتخانے نے واقعے سے متعلق فوری رد عمل پر نیدرلینڈز کے حکام کی تعریف کی ہے۔

بیان میں امید ظاہر کی گئی کہ وہ واقعے کی تحقیقات اور اس کے پیچھے موجود افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے منتظر ہیں۔

اس ضمن میں ڈچ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی سفارتخانے پر فائرنگ کے واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جارہا ہے اور ہم سعودی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ نیدرلینڈز میں سعودی سفارتخانے پر حملے کا واقعہ ایسے وقت پر پیش آیا ہے جب گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر جدہ میں جنگ عظیم اول کے متاثرین کی یاد میں منعقدہ تقریب پر بم حملے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے جس میں کئی یورپی سفارت کار بھی شریک تھے۔

مزید پڑھیں: فرانس: گرجا گھر میں چاقو سے حملہ، خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

اس ضمن میں فرانس کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ‘جدہ میں غیر مسلموں کے قبرستان میں جنگ عظیم اول کے خاتمے سے متعلق سالانہ تقریب جاری تھی جس میں فرانس سمیت کئی قونصل خانوں کے عہدیدار شریک تھے’۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جدہ میں فرانسیسی قونصل خانے میں سعودی عرب کے ایک شہری نے چاقو سے حملہ بھی کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک گارڈ زخمی ہوا تھا جبکہ اسی روز فرانس کے شہر نیس میں واقع چرچ میں چاقو کے حملے میں 3 افراد مارے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024