• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کورونا کیسز میں اضافہ: حصص مارکیٹ میں مندی، انڈیکس میں 633 پوائنٹس کی کمی

شائع November 12, 2020
منفی رجحان کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 40 ہزار 565 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا — فائل فوٹو / اے ایف پی
منفی رجحان کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 40 ہزار 565 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا — فائل فوٹو / اے ایف پی

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) پر بھی دکھائی دیے اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 633 پوائنٹس (1.54 فیصد) کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

منفی رجحان کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 40 ہزار 565 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

انٹرمارکیٹ سیکیورٹیز کے ریسرچ سربراہ سعد علی نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چند بڑے میچوئل فنڈز میں بڑے پیمانے پر فروخت دیکھی گئی جس کا اثر پوری مارکیٹ پر پڑا، جبکہ مثبت خبروں کی کمی اور کورونا کے کیسز میں روز بروز اضافے نے بھی مارکیٹ کی سرگرمی کو ماند کردیا۔

کمرشل بینکس اور آئل و گیس ایکسپلوریشن کے شعبے سب سے زیادہ منفی رجحان والے شعبے تھے جن میں بالترتیب 134 اور 117 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں: ترسیلات زر میں مسلسل پانچویں ماہ بھی اضافہ، اکتوبر میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

اگرچہ روپے کی قدر اور ترسیلات زر میں اضافہ مثبت خبریں ہیں لیکن کورونا وائرس کی خراب ہوتی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی کم دکھائی دے رہی ہے۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 32 کروڑ 82 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 11 ارب 31 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

سب سے زیادہ کاروبار یونٹی فوڈز لمیٹڈ، سونیری بینک لمیٹڈ اور ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا۔

جمعرات کے روز مجموعی طور پر 361 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 86 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 263 میں کمی اور 12 میں استحکام رہا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024