• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بلال عباس بھارتی فلم ساز وشال بھردواج کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

شائع November 12, 2020 اپ ڈیٹ November 13, 2020
حال ہی میں بلال عباس خان پاکستانی ویب سیریز 'ایک جھوٹی لو اسٹوری' میں جلوہ گر ہوئے ہیں—فوٹو:انسٹاگرام
حال ہی میں بلال عباس خان پاکستانی ویب سیریز 'ایک جھوٹی لو اسٹوری' میں جلوہ گر ہوئے ہیں—فوٹو:انسٹاگرام

پاکستان کے معروف اداکار بلال عباس خان نے بھارتی فلم ساز وشال بھردواج کے کام کی تعریف کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بلال عباس نے بھارتی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ انہیں فلمیں اور ویب سیریز دیکھنا بہت پسند ہے چاہے وہ ہولی وڈ ہو یا بولی وڈ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سی بھارتی فلمیں دیکھی ہیں جن میں ساؤتھ انڈین فلمیں بھی شامل ہیں اور انہی کی وجہ سے آج میں اداکار ہوں۔

مزید پڑھیں: بلال عباس کی ’ایک جھوٹی سی لو اسٹوری‘

اداکار نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ مجھے وشال بھردواج ڈائریکٹ کریں، میں نے ان کی تمام فلمیں دیکھی ہیں جن میں اوم کارہ، کمینے، حیدر اور مقبول شامل ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بلال عباس کا کہنا تھا کہ وشال بھردواج سنیما کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں اور میں ان کی ایسی فلموں کا حصہ بننا چاہتا ہوں جس میں کرداروں کی زبردست پرفارمنس اور جاندار اسٹوری لائن شامل ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فلم ساز وشال بھردواج ان کے سب سے زیادہ پسندیدہ ہدایت کار ہیں۔

حال ہی میں بلال عباس خان پاکستانی ویب سیریز 'ایک جھوٹی لو اسٹوری' میں جلوہ گر ہوئے ہیں جس میں وہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس فلم میں اداکارہ مدیحہ امام نے کردار ادا کیا ہے، یہ ویب سیریز بھارتی اسٹریمنگ چینل ’زی فائیو‘ پر نشر کی جارہی ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘ کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے زندگی چینل پر گزشتہ ماہ 30 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔

فلم ساز مہرین جبار نے اس ویب سیریز کی ہدایات دی ہیں اور لکھاری عمیرہ احمد نے اس کی کہانی لکھی ہے۔

اس سے قبل بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے اسکرپٹس کے انتخاب کے انداز کی شعوری کوشش پر روشنی ڈالی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر سچا پیار ڈھونڈنے والوں کی ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘

بلال عباس کا کہنا تھا کہ جب مجھے کوئی پروجیکٹ سائن کرنا ہوتا ہے تو میں یقینی بناتا ہوں کہ جو کردار میں سائن کرنے جارہا ہوں وہ پہلے سے مختلف ہو۔

انہوں نے کہا کہ چیخ کے بعد میں نے پیار کے صدقے میں اس سے بالکل مختلف کردار ادا کیا تھا۔

اداکار بلال عباس کا کہنا تھا کہ میں یہ یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہوں کہ ہر وہ کردار جو میں ادا کروں وہ مختلف ہو اور ایک نئے طریقے سے مجھے چیلنج کرے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024