• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میڈس مکلسن ’فنٹاسٹک بیٹس‘ میں جونی ڈیپ کی جگہ لینے کو تیار

شائع November 12, 2020
جونی ڈیپ نے فنٹاسٹک بیٹس کی پہلی دونوں فلموں میں کام کیا ہے—فائل فوٹو: ٹوئٹر
جونی ڈیپ نے فنٹاسٹک بیٹس کی پہلی دونوں فلموں میں کام کیا ہے—فائل فوٹو: ٹوئٹر

خبریں ہیں کہ آنے والی فنٹیسی فلم ’فنٹاسٹک بیٹس‘ کی تیسری فلم میں 57 سالہ اداکار جونی ڈیپ کی جگہ ڈینش نژاد اداکار 54 سالہ میڈس مکلسن لیں گے۔

جونی ڈیپ نے رواں ماہ 7 نومبر کو آنے والی فنٹیسی فلم ’فنٹاسٹک بیٹس‘ سے خود کو الگ کرلیا تھا۔

جونی ڈیپ نے فلم سے خود کو اس وقت الگ کیا تھا جب لندن کی ہائی کورٹ نے ہتک عزت کے کیس میں ان کے خلاف فیصلہ سنایا تھا۔

اداکار کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد ’فنٹاسٹک بیٹس‘ کی پروڈکشن کمپنی وارنر برادرز نے اداکار سے درخواست کی تھی کہ وہ فلم سے الگ ہوجائیں۔

پروڈکشن کمپنی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے جونی ڈیپ نے 7 نومبر کو فلم سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’بیوی پر تشدد‘ کا مقدمہ ہارنے کے بعد جونی ڈیپ ’فنٹاسٹک بیٹس‘ سے باہر

تاہم اداکار کی جانب سے فلم سے الگ ہونے کے اعلان کے بعد ہی ان کے مداحوں نے آن لائن پٹیشن شروع کرتے ہوئے پروڈکشن کمپنی سے مطالبہ کیا تھا کہ اداکار کو واپس فلم میں لیا جائے۔

جونی ڈیپ کے خلاف لندن ہائی کورٹ نے 2 نومبر کو فیصلہ سنایا تھا—فائل فوٹو: اے پی
جونی ڈیپ کے خلاف لندن ہائی کورٹ نے 2 نومبر کو فیصلہ سنایا تھا—فائل فوٹو: اے پی

لیکن پروڈکشن کمپنی کی جانب سے تاحال واپس جونی ڈیپ کو کاسٹ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ سامنے نہیں آسکا، تاہم اب خبر آئی ہےکہ جونی ڈیپ کی جگہ ڈینش نژاد ہولی وڈ اداکار کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

شوبز ویب سائٹ ڈیڈ لائن نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ڈینش نژاد 54 سالہ اداکار میڈس مکلسن اور فنٹیسی فلم ’فنٹاسٹک بیٹس‘ کی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ابھی تک پروڈکشن کمپنی اور ڈینش اداکار کے درمیان نئی فلم میں ایک ساتھ کام کرنے کے حوالے سے مذکرات ابتدائی مراحل میں ہیں اور تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

تاہم ساتھ ہی بتایا گیا کہ امکانات یہی ہیں کہ ڈینش اداکار کو جونی ڈیپ کی جگہ کاسٹ کرلیا جائے گا۔

عدالتی فیصلہ اپنے خلاف آنے پر انہوں نے خود کو فلم سے الگ کرلیا تھا—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
عدالتی فیصلہ اپنے خلاف آنے پر انہوں نے خود کو فلم سے الگ کرلیا تھا—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

میڈس مکلسن فنٹیسی فلم میں جونی ڈیپ کی جگہ لیں گے جو سیریز کی پہلی دونوں فلموں میں کام کر چکے تھے۔

میڈس مکلسن سابق ڈینش جمناسٹک آرٹسٹ اور ڈانسر ہیں اور انہوں نے ڈینش فلموں سمیت متعدد ہولی وڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

میڈس مکلسن کو سب سے زیادہ شہرت جاسوس فلم جیمز بانڈ کی 21 ویں فلم میں کام کرنے سے ملی، تاہم وہ اس سے قبل بھی کچھ ہولی وڈ فلموں میں کام کر چکے تھے۔

مزید پڑھیں: مداحوں کا جونی ڈیپ کو ’فنٹاسٹک بیٹس‘ میں واپس شامل کرنے کا مطالبہ

میڈس مکلسن نے زیادہ تر ان ہولی وڈ فلموں میں کام کیا ہے، جنہیں برطانوی فلم سازوں یا پروڈکشن کمپنیوں کے اشتراک سے بنایا گیا۔

آنے والی فنٹیسی فلم ’فنٹاسٹک بیٹس‘ کو بھی امریکی و برطانوی فلم ساز و کمپنیاں مشترکہ طور پر بنا رہی ہیں اور اس سیریز کی کہانی معروف فنٹیسی سیریز ہیری پوٹر کے کرداروں پر مبنی ہے۔

اس فلم سیریز کی 2 فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں اور اس کی پہلی فلم 2016 جب کہ دوسری فلم 2018 میں ریلیز کی گئی تھی۔

اب اس کی تیسری فلم آئندہ سال کے آخر تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈس مکلسن کو سب سے زیادہ شہرت جیمز بانڈ فلم میں کام کرنے سے ملی—فائل فوٹو: سیپا
میڈس مکلسن کو سب سے زیادہ شہرت جیمز بانڈ فلم میں کام کرنے سے ملی—فائل فوٹو: سیپا

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024