• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

'قدرت کا عجوبہ' قرار دیا جانے والا نایاب گلابی ہیرا 4 ارب روپے میں نیلام

شائع November 12, 2020
یہ نایاب ہیرا  ٹیلی فون پر بولی لگانے والے شخص نے خریدا جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے تھے—فوٹو:رائٹرز
یہ نایاب ہیرا ٹیلی فون پر بولی لگانے والے شخص نے خریدا جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے تھے—فوٹو:رائٹرز

ایک انتہائی نایاب، گلابی و ارغوانی رنگ کے روسی ہیرے کو سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی نیلامی میں 2 کروڑ 66 لاکھ ڈالر (یعنی 4 ارب پاکستانی روپے سے زائد) میں نیلام کردیا گیا۔

اس نایاب ہیرے کو 'قدرت کا حقیقی عجوبہ' بھی قرار دیا جاتا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق سودیبی نیلام گھر نے تخمینہ لگایا تھا کہ یہ ہیرا جینیوا میں ہونے والی نیلامی میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوسکتا ہے۔

اس نایاب ہیرے کو 'اسپرٹ آف دی روز' یعنی 'گلاب کی روح ' کا نام بھی دیا گیا ہے۔

سودیبی نے کہا کہ ہیرے کی نیلامی کی بولی ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے شروع ہوئی تھی اور 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے ساتھ کمیشن پر رکی تھی۔

—فوٹو:رائٹرز
—فوٹو:رائٹرز

یہ نایاب ہیرا ٹیلی فون پر بولی لگانے والے شخص نے خریدا جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے تھے۔

جیولری کے ماہر بینیوٹ ریپیلن، جنہوں نے اس ہیرے کی فروخت کی قیادت کی تھی، انہوں نے کہا کہ اس ہیرے نے واضح طور پر نیلامی میں فروخت ہونے والے گلابی اور ارغوانی ہیرے کا ریکارڈ قائم کیا۔

14.83 قیراط وزنی یہ نایاب ہیرا اب تک نیلام ہونے والا سب سے بڑا گلابی ہیرا ہے۔

—فوٹو:رائٹرز
—فوٹو:رائٹرز

اس ہیرے کو یہ نام مشہور روسی بیلے رقص کے نام پر دیا گیا جو لیجنڈری ڈانسر واسلاو نجنسکی نے 1911 میں پیش کیا تھا۔

سودیبی نے کہا کہ کان کنی کی روسی کمپنی الروسا نے 2017 میں یہ ہیرا دریافت کیا تھا جسے ملک میں دریافت ہونے والے اب تک کے سب سے بڑے گلابی ہیرے سے تراشا گیا تھا۔

اس ہیرے کو ہانگ کانگ، سنگاپور اور تاپئی میں نمائش کے لیے بھی پیش کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024