• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

وزیراعظم، گلگت بلتستان انتخابات میں فتح کیلئے پُراعتماد

شائع November 12, 2020
وزیر اعظم نے 15نومبر کو گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے گیلپ سروے کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
وزیر اعظم نے 15نومبر کو گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے گیلپ سروے کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گیلپ پاکستان کے ذریعے کیے گئے ایک حالیہ سروے میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 15 نومبر کو گلگت بلتستان میں ہونے والے شیڈول انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپنے ترجمانوں سے ملاقات میں وزیر اعظم نے سروے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں اپنی حکومت بنائے گی۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کی حیثیت دینے کا اعلان

اس اجلاس میں شریک ایک شخص نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ وزیر اعظم گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم پر کافی مطمئن نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم کے حوالے سے کہا کہ گیلپ سروے گلگت بلتستان انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سروے سے یہ انکشاف ہوا کہ وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ مقبول رہنما ہیں، اس کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف ہیں، تقریباً 30 فیصد رائے دہندگان کا خیال ہے کہ انتخابات شفاف اور دھاندلی سے پاک ہوں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ انتخابی دن کس سیاسی جماعت کے حق میں ووٹ ڈالیں گے تو گیلپ کے جواب دہندگان کے 27 فیصد نے مبینہ طور پر پی ٹی آئی کا نام لیا، 24 فیصد نے پیپلز پارٹی اور 14 فیصد نے مسلم لیگ (ن) کے ووٹ دینے کا کہا۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات میں آر ٹی ایس کے استعمال کا فیصلہ نہ ہوسکا

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ترجمانوں سے کہا کہ وہ تمام محاذوں پر اپوزیشن اور ان کے بیانیے کا بھرپور مقابلہ کریں، اجلاس میں ملک میں معیشت اور مہنگائی جیسے دیگر اہم امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی تھی اور اب انہیں عدالت کو یہ بتانا پڑے گا کہ کس طرح 25 ارب روپے ان کے بینک اکاؤنٹ میں پہنچے۔

بدھ کو لاہور میں احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور دیگر افراد پر فرد جرم عائد کی تھی۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان: نگراں حکومت کا انتخابات میں فوج کی مدد نہ لینے کا فیصلہ

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی پارٹی شہباز شریف کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کی یومیہ کی بنیادی پر سماعت کا مطالبہ کرتی ہے۔

گندم، اس کے آٹے اور چینی جیسے ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز اور پی ٹی آئی کی دو صوبائی حکومتیں قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے کوشاں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024