• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

عالمی وبا کے باعث 'لاک ڈاؤن' ورڈ آف دی ایئر قرار

شائع November 11, 2020
سال 2020 کے دوران لفظ لاک ڈاؤن کا استعمال ڈھائی لاکھ سے زائد مرتبہ رجسٹرڈ کیا گیا—فوٹو: پی اے میڈیا
سال 2020 کے دوران لفظ لاک ڈاؤن کا استعمال ڈھائی لاکھ سے زائد مرتبہ رجسٹرڈ کیا گیا—فوٹو: پی اے میڈیا

رواں برس کے آغاز میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے جب چین کے شہر ووہان میں انسان سے انسان تک منتقل ہونے والے وائرس کو روکنے کے لیے پابندیاں نافذ کی گئیں تو لفظ لاک ڈاؤن کا استعمال کیا گیا۔

اس کے بعد دنیا بھر کے اکثر ممالک میں بتدریج مکمل اور پھر جزوی لاک ڈاؤنز لگائے گئے اور یوں اس لفظ کا استعمال اس سال معمول سے زیادہ کیا گیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران لفظ 'لاک ڈاؤن' کے استعمال میں تیزی سے اضافے کے بعد کولنز ڈکشنری نے اسے سال 2020 کا ورڈ آف دی ایئر قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: چین: کورونا وائرس کے مرکزی شہر ووہان میں 76 روز بعد لاک ڈاؤن ختم

اس حوالے سے کولنز ڈکشنری نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ لفظ اربوں افراد کے مشترکہ تجربے کو بیان کرتا ہے۔

لغت نویسوں نے سال 2020 کے دوران لفظ 'لاک ڈاؤن' کا استعمال ڈھائی لاکھ سے زائد مرتبہ رجسٹرڈ کیا جسے گزشتہ برس کے مقابلے میں 4 ہزار مرتبہ زیادہ استعمال کیا گیا تھا۔

ڈکشنری کے مطابق لاک ڈاؤن کا مطلب 'سفر، سماجی میل جول اور عوامی مقامات تک رسائی پر سخت پابندیوں کا نفاذ ہے'۔

لاک ڈاؤن کا لفظ اس وقت عام استعمال میں آیا تھا جب دنیا بھر کی حکومتوں نے سال 2020 کے اوائل میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخر پابندیاں نافذ کی تھیں۔

سال میں زیادہ استعمال ہونے والے 10 الفاظ کی فہرست میں عالمی وبا سے منسلک دیگر الفاظ میں 'فرلو' (furlough)، 'کی ورکر' (key worker)، 'سیلف آئسولیٹ' (self-isolate)، 'سوشل ڈسٹینسنگ' (social distancing) اور 'کورونا وائرس' (coronavirus) شامل ہیں۔

—فائل فوٹو:رائٹرز
—فائل فوٹو:رائٹرز

علاوہ ازیں سال 2020 میں وبا سے منسلک الفاظ کے علاوہ زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ 2020 کے سماجی اور سیاسی اتار چڑھاؤ کی عکاسی کرتے ہیں۔

کولنز ڈکشنری کے مطابق امریکا میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد بلیک لائیو میٹر تحریک کے مخفف 'بی ایل ایم' کے استعمال میں 581 فیصد اضافہ رجسٹرڈ کیا گیا۔

علاوہ ازیں ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کے شاہی خاندان سے دستبرداری کے لیے بریگزٹ کی طرز پر بنی اصطلاح 'میگزٹ' کا بھی بہت زیادہ استعمال دیکھنے میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے مرکز ووہان پر بنی فلم '76 ڈیز' نمائش کے لیے پیش

سوشل میڈیا پر لفظ 'ٹک ٹاکر' اور 'مک بنگ' کا بھی استعمال کافی زیادہ دیکھا گیا، ٹک ٹاکر لفظ کے مطلب وہ شخص ہے جو ٹک ٹاک پر مواد شیئر کرتا ہے۔

—فوٹو:اے ایف پی
—فوٹو:اے ایف پی

مک بنگ دراصل جنوبی کوریا کی ایک اصطلاح، جو ایک ایسے میزبان کو بیان کرنے کے لیے استعمال کی گئی ہے، جو بہت زیادہ مقدار میں کھانا کھانے کی ویڈیوز شیئر کرتا ہے۔

کولنز ڈکشنری میں لینگویج کانٹینٹ کنسلٹنٹ ہیلن نیواسٹیڈ نے کہا کہ 'زبان ہمارے آس پاس کی دنیا کی عکاس ہے اور 2020 میں عالمی وبا کا غلبہ رہا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'لاک ڈاؤن نے ہمارے کام کرنے، پڑھنے، شاپنگ کرنے اور میل جول کے طریقوں کو متاثر کیا ہے'۔

—فائل فوٹو:اے ایف پی
—فائل فوٹو:اے ایف پی

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا کے کئی ممالک دوسرے لاک ڈاؤن کی جانب جا رہے ہیں یہ ایسا ورڈ آف دی ایئر نہیں ہے جس کے استعمال کو سیلیبریٹ کیا لیکن شاید یہ وہ لفظ ہے جو دنیا کے بیشتر حصوں کے پورے سال کا ایک مختصر حوالہ بیان کرتا ہے۔

گزشتہ برس کولنز نے 'کلائمیٹ اسٹرائیک' کو ورڈ آف دی ایئر قرار دیا تھا جس میں 17 سالہ لڑکی گریٹا تھنبرگ نے عالمی ماحولیاتی تحریک کی قیادت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024