• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی جاپان منتقل ہونے کے بیان کی وضاحت

شائع November 11, 2020
گزشتہ دنوں جنت مرزا نے کہا تھا کہ وہ مستقل طور پر  پاکستان چھوڑ کر جاپان منتقل ہورہی ہیں— فوٹو: انسٹاگرام
گزشتہ دنوں جنت مرزا نے کہا تھا کہ وہ مستقل طور پر پاکستان چھوڑ کر جاپان منتقل ہورہی ہیں— فوٹو: انسٹاگرام

معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مزرا نے جاپان منتقل ہونے اور پاکستانیوں کی ذہنیت سے متعلق بیان کی وضاحت کی ہے۔

گزشتہ دنوں جنت مرزا نے انسٹاگرام پر کمنٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان مستقل طور پر چھوڑ کر جاپان منتقل ہورہی ہیں۔

جب مداح نے ان سے بیرون ملک منتقل ہونے کی وجہ پوچھی تھی تو جنت مرزا نے کہا تھا کہ پاکستان بہت اچھا اور پیارا ہے لیکن یہاں کے لوگوں کی ذہنیت اچھی نہیں ہے اس لیے وہ جاپان منتقل ہونا چاہتی ہیں۔

ٹک ٹاکر کے مذکورہ بیان پر مداحوں نے ان کے پاکستان چھوڑنے پر مایوسی کا اظہار کیا لیکن انہیں اس بیان کی وجہ سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: جنت مرزا ایک کروڑ فالوورز والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاکر

جس کے بعد حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک لائیو سیشن کے دوران جنت مرزا نے جاپان منتقل ہونے اور پاکستانیوں کی ذہنیت سے متعلق بیان کی وضاحت کی ہے۔

اپنے بیان میں جنت مرزا کا کہنا تھا کہ کافی پیجز اور بڑے بڑے چینلز نے یہ ہیڈلائنز چلائیں کہ جنت مرزا پابندی کے کلچر کی وجہ سے پاکستان چھوڑ رہی ہیں اور جاپان جارہی ہیں میں نے ایسا کبھی نہیں کہا کہ میں پابندی کے کلچر کی وجہ سے اپنا ملک چھوڑنا چاہتی ہوں۔

جنت مرزا کا کہنا تھا کہ میں جانتی تھی کہ ٹک ٹاک پر سے پابندی ختم ہوجائے گی کیونکہ میں ان کے ساتھ رابطے میں تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ٹک ٹاک اسٹار نے مزید کہا کہ میں نے یہ بیان دیا تھا کہ میں جاپان منتقل ہورہی ہوں کیونکہ ان دنوں ٹی وی پر خواتین اور بچیوں کے ریپ کے حوالے سے بہت سے زیادہ خبریں آرہی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے سب سے زیادہ حیران کن بات یہ تھی کہ پولیس افسر (سی سی پی او عمر شیخ) نے خاتون سے کہا تھا کہ جب آپ کو پتا ہے یہ محفوظ نہیں ہے تو اکیلی کیوں نکلیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا، سید نور کی آنے والی کی فلم کی ہیروئن

جنت مرزا نے کہا کہ میں نے 'خراب ذہنیت' کا لفظ کچھ لوگوں کے لیے استعمال کیا تھا اور یہ سب کے لیے نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں جاپان منتقل نہیں ہورہی میں پاکستان واپس آجاؤں گی، انہوں نے کہا کہ میں پاکستان آکر فلم سے متعلق پڑھوں گی۔

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ 'میں ابھی کیمرے کے آگے تو کام کررہی ہوں لیکن اب میں کیمرے کے پیچھے کام کرنا چاہتی ہوں اور میں فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے طور پر کام کرنا چاہتی ہوں'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

واضح رہے کہ اکتوبر میں پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا اس ویڈیو ایپلی کیشن پر ایک کروڑ فالوورز کے ساتھ پہلی پاکستانی ٹک ٹاکر بن گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک پر مستقل پابندی عائد نہیں ہونی چاہیے، جنت مرزا

جنت مرزا اپنی منفرد ویڈیوز کی وجہ سے کافی مقبولیت رکھتی ہیں اور ان سے قبل کسی پاکستانی کو ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز کا اعزاز حاصل نہیں ہوا۔

رواں برس جولائی میں جنت مرزا، گلوکار بلال سعید کے گانے ’شاعر’ میں بھی دکھائی دی تھیں جسے اب تک کروڑ 25 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

علاوہ ازیں وہ پاکستانی فلم ساز سید نور کی فلم ‘تیرے باجرے دی راکھی’ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، جس کی 90 فیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024