مسٹر پرفیکٹ کا نیا روپ
مسٹر پرفیکٹ عامر خان کا کہنا ہے ان کی نئی آنے والی فلم دھوم تھری تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی۔
بولی وڈ اداکار کی اس فلم کے ریلیز ہونے کا انتظار ان کے کروڑوں مداح ہی نہیں وہ خود بھی بے چینی سے کر رہے ہیں۔
معروف فلم ساز ادارے یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم دھوم تھری کی عکسبندی مکمل کرانے کے بعد مسٹر پرفیکٹ کا کہنا تھا 'وہ پُر اُمید ہیں کہ دھوم تھری ہندی سینیما میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گی اور ان کے مداح کترینہ کیف کے ہمراہ ان کی جوڑی کو بہت پسند کریں گے۔
اداکار نے کہا کہ انہیں یقین ہے دھوم تھری بولی وڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی ان کی فلم تھری ایڈیٹس کا ریکارڈ توڑ دے گی۔
انہوں نے کہا کہ دھوم تھری پر عوامی تاثرات دیکھنے کے لیے میں اب مزید انتظار نہیں کرسکتا۔
دھوم تھری رواں سال کرسمس کے موقع پر دنیا بھر کے سینماؤں میں پیش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ہدایت کار وجے اچاریا کی دھوم سیریز کے تیسرے سیکوئل میں عامر خان ولن کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ فلم میں ان کے مد مقابل کترینہ کیف ہیروئن کا رول ادا کر رہی ہیں۔
دوسری جانب اداکار کے مداح بھی ان کی نئی فلم کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں تاہم دیکھنا یہ ہے کہ فلم ریلیز ہونے کے بعد مداحوں کے تاثرات عامر کی حمایت میں ہوں گے یا مخالفت میں۔












لائیو ٹی وی
تبصرے (2) بند ہیں