• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

عراق: نامعلوم مسلح افراد کا چوکی پر حملہ، فوجیوں سمیت 11 افراد ہلاک

شائع November 9, 2020 اپ ڈیٹ November 10, 2020
فوج اور پولیس فورس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا — فائل فوٹو: اے پی
فوج اور پولیس فورس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا — فائل فوٹو: اے پی

عراق میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک چوکی پر حملہ کرکے فوجیوں سمیت 11 افراد کو ہلاک کردیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق مغربی عراق میں ہونے والے حملے میں 8 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔

مزید پڑھیں: عراق: فضائی حملوں کے بعد مظاہرین کا امریکی سفارتخانے پر حملہ

ذرائع نے بتایا کہ 4 گاڑیوں میں سوار حملہ آوروں نے دستی بموں اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے دارالحکومت بغداد کے جنوب مغربی ضلع الرونیہ میں چوکی پر حملہ کیا۔

عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ایک 'دہشت گرد گروہ' نے حکومت کی حمایت یافتہ ملیشیا کی ایک چوکی پر حملہ کیا جس میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

فوج اور پولیس فورس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ عراق میں کئی عرصے سے متعدد مسلح گروہ فعال ہیں جو اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے حملے کرتے ہیں۔

2014 میں داعش کی جانب سے شمالی عراق اور شام کے بڑے حصے پر قبضے کے بعد امریکا کی قیادت میں غیر ملکی افواج کے اتحاد نے عراقی فورسز کو تربیت اور فضائی تعاون فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عراق: داعش کے خلاف آپریشن میں 2 امریکی فوجی ہلاک

داعش نے اس علاقے میں نام نہاد خلافت نافذ کی تھی۔

عراقی فوج نے اتحاد کی حمایت سے داعش کو جنگ کے بعد تمام شہری علاقوں سے نکالتے ہوئے دسمبر 2017 میں فتح کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ برس عراق میں شام سے فرار ہو کر داخل ہونے والے زیرحراست دہشت گرد تنظیم داعش کے 900 مشتبہ جنگجوؤں کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کردی گئی تھی۔

عدالتی ذرائع نے بتایا تھا کہ ’اس ضمن میں انسداد دہشت گردی پر مشتمل خصوصی عدالتیں قائم کردی گئی ہیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024