• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

لیمبرگینی کے ذریعے سرجری کیلئے گردے کی تیزرفتار منتقلی

شائع November 9, 2020
گاڑی صبح ساڑھے 10 بجے روانہ ہوئی اور تقریباً 6 گھنٹوں کا سفر صرف چند گھنٹوں میں طے کیا—فوٹو: رائٹرز
گاڑی صبح ساڑھے 10 بجے روانہ ہوئی اور تقریباً 6 گھنٹوں کا سفر صرف چند گھنٹوں میں طے کیا—فوٹو: رائٹرز

عموماً پولیس فورس کے پاس لیمبرگینی موجود ہونا کوئی چھوٹی بات نہیں ہے لیکن حال ہی میں اٹلی کے پولیس ڈپارٹمنٹ نے نہ صرف اپنی لیمبرگینی کا استعمال کیا بلکہ ٹرانسپلانٹ کے منتظر مریض کے لیے بروقت گردہ پہنچا کر اس کی جان بھی بچائی۔

برطانوی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے شمالی شہر پادووا سے نیلے اور سفید رنگ کی لیمبرگینی ہیوریشن 500 کلومیٹر کے فاصلے پر روم کے ایک ہسپتال میں موجود مریض کے لیے گردہ لے جایا گیا۔

مزید پڑھیں: لاہور: 12 کروڑ کی لیمبرگینی 45 لاکھ روپے میں رجسٹرڈ

اٹلی کے پولیس افسران لیمبرگینی 230 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی۔

گاڑی صبح ساڑھے 10 بجے روانہ ہوئی اور تقریباً 6 گھنٹوں کا سفر صرف چند گھنٹوں میں طے کیا۔

اٹلی کے پولیس ڈپارٹمنٹ مدد کے لیے فون کال کا جواب دیا تھا کیونکہ مقامی حکام اپنے طور پر اس تیزرفتاری سے پیوندکاری کے لیے گردے کو ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل نہیں کرپارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں گردوں کی امراض کی شرح میں ڈرامائی اضافہ

یہ لیمبرگینی صرف 3.2 سیکنڈز میں 0-100 کلومیٹر فی گھنٹے کا فاصلہ طے کرسکتی ہے اور اس کی رفتار 325 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔

اٹلی کی پولیس کے پاس نہ صرف لیمبرگینی ہے بلکہ یہ متاثر کن بھی ہے، اس میں اعضا کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے لیے ایک خصوصی کولڈ بوکس بھی ہے۔

اصل میں اس لیمبرگین کا بنیادی مقصد ملک بھر میں پیوندکاری کے لیے اعضا، پلازما اور ویکسینز پہنچانا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024