• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

روپے کی قدر میں اضافہ، سونا مزید سستا ہوگیا

شائع November 9, 2020
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی موجودہ قدر ساڑھے چھ ماہ کی بہترین سطح ہے — فائل فوٹو / رائٹرز
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی موجودہ قدر ساڑھے چھ ماہ کی بہترین سطح ہے — فائل فوٹو / رائٹرز

انٹربینک مارکیٹ میں قدر میں مزید 18 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ساڑھے چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر آگیا جبکہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی مزید کمی واقع ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 158 روپے 91 پیسے کی سطح پر آگیا۔

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی موجودہ قدر ساڑھے چھ ماہ کی بہترین سطح ہے اور 26 اگست کے بعد اس کی قدر میں 9 روپے 52 پیسے (5.6 فیصد) کا اضافہ ہوا۔

26 اگست کو روپے کی قدر تاریخ کی کم ترین سطح 168 روپے 43 پیسے پر آگئی تھی۔

اوپن مارکیٹ میں پیر کے روز روپے کی قدر میں 50 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یہ 158 روپے 80 پیسے کی سطح پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سطح میں 169 روپے تک پہنچنے کے بعد 10 روپے 20 پیسے کمی ہوچکی ہے۔

انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز کے سعد علی کا کہنا تھا کہ ’روپے کی قدر میں حالیہ اضافہ برآمدات، ترسیلات زر میں اضافہ اور روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس میں رقوم آنے کے باعث ہوا ہے‘۔

سونا 700 روپے فی تولہ سستا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں 700 روپے فی تولہ کمی ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے کے بعد 1957 ڈالر ہوگئی۔

تاہم اس کے باوجود مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور فی تولہ قیمت ایک لاکھ 14 ہزار 600 روپے پر آگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے ہوئی اور یہ 98 ہزار 251 روپے ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024