• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

اداکار عثمان مختار 11 دن میں کورونا سے صحت یاب

شائع November 9, 2020
اداکار نے کورونا کی تشخیص کےبعد خود کو قرنطینہ کرلیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکار نے کورونا کی تشخیص کےبعد خود کو قرنطینہ کرلیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکار و ہدایت کار عثمان مختار کورونا کے مرض سے محض 11 دن میں ہی صحت یاب ہوگئے، ان میں گزشتہ ماہ 29 اکتوبر کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

عثمان مختار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری اور ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ ان کا کورونا کا دوسرا ٹیسٹ منفی آگیا اور انہوں نے صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عثمان مختار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں سے گزارش بھی کی کہ وہ وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات اختیار کریں۔

اداکار نے مداحوں کو ہدایت کی کہ وہ بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور مجبوری کی صورت میں گھر سے باہر جاتے وقت سماجی فاصلہ اختیار کریں۔

اداکار نے لکھا کہ گھروں تک محدود رہنا، سماجی فاصلے اختیار کرنا اور حفاظتی انتظامات اختیار کرنا ہم سب کے لیے فائدہ مند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی دوسری لہر، اداکار عثمان مختار بھی شکار ہوگئے

عثمان مختار میں کورونا کی تشخیص ایک ایسے وقت میں ہوئی جب کہ ملک بھر میں وبا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے اور کئی لوگ وبا کا شکار ہو رہے ہیں۔

اداکار نے مداحوں کو بھی احتیاط کرنے کی اپیل کی—اسکرین شاٹ
اداکار نے مداحوں کو بھی احتیاط کرنے کی اپیل کی—اسکرین شاٹ

ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر حکومت نے کئی سختیاں بھی عائد کی ہیں اور فیس ماسک پہننے کو لازمی قرار دے رکھا ہے۔

حکومت نے وبا سے بچاؤ کی خاطر شادی ہالز میں شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کرنے سمیت شادی کی تقریبات کو محدود رکھنے کے احکامات بھی جاری کر رکھے ہیں۔

علاوہ ازیں ملک کے مختلف شہروں کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی نافذ ہے جب کہ آنے والے دنوں میں مزید سختیاں کیے جانے کا امکان ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024