• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

پاک-روس اسپیشل فورسز کی مشقوں کا آغاز

شائع November 8, 2020
تقریب میں روسی سفیر اور فوجی عہدیداروں نے شرکت کی—فوٹو:آئی ایس پی آر ٹوئٹر
تقریب میں روسی سفیر اور فوجی عہدیداروں نے شرکت کی—فوٹو:آئی ایس پی آر ٹوئٹر

تربیلا میں پاکستان اور روس کی اسپیشل فورسز کی دروزھبا(دوستی)-5 مشترکہ مشقوں کا آغاز ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان اور تصاویر جاری کی گئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘دروزھ با فائیو کی افتتاحی تقریب تربیلا میں منعقد ہوئی، پاک-رشین فیڈریشن اسپیشل فورسز دو ہفتے کی انسداد دہشت گردی مشقوں میں شرکت کر رہی ہیں’۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

تقریب کے آغاز میں ‘دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے’۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ‘تقریب میں پاکستان میں تعینات روس کے سفیر ڈانیلا گنیچ اور دونوں ممالک کی افواج کے اعلیٰ سطح کے عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے’۔

خیال رہے کہ ان مشقوں کا آغاز 2016 میں کیا گیا تھا جس کے پہلے حصے کی میزبانی پاکستان نے کی تھی، جبکہ دوسرے حصے کا انعقاد روس میں ہوا تھا۔

ان جنگی مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنا اور خاص طور پر انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں پیشہ وارانہ قابلیت کا تبادلہ کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی تربیت کے معاہدے پر دستخط

روس اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعلقات میں 2014 میں ہونے والے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کے بعد اضافہ ہوا ہے۔

اس دفاعی سمجھوتے میں عسکری شعبے کے مختلف حصوں میں تعاون بڑھانے کے ساتھ دونوں ممالک کا بین الاقوامی سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی کے بھرپور اقدامات کرنا تھا۔

پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان 2018 میں خیبر پختونخوا کے ضلع پبی میں قائم نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر میں سالانہ ’دروزھبا(دوستی)-3‘ مشترکہ فوجی مشقوں کے تیسرے باب کا آغاز ہوگیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024