• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

علی کاظمی کی فلم 'فنی بوائے' آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

شائع November 8, 2020
فلم کی ہدایات بھارتی فلم ساز دیپا مہتا نے دی ہیں—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
فلم کی ہدایات بھارتی فلم ساز دیپا مہتا نے دی ہیں—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

کینیڈین نژاد پاکستانی اداکار علی کاظمی کے مرکزی کردار پر مبنی سری لنکا کی خانہ جنگی، سیاست اور نوجوان لڑکے کے جنسی رجحانات پر مبنی فلم ’فنی بوائے‘ کو آسکر ایوارڈ 2021 کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

سری لنکن نژاد کینیڈین ناول نگار شیام سلوادرئی کے 1994 میں شائع ہونے والے ناول ’فنی بوائے‘ پر بنائی گئی فلم کو 10 دسمبر کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

اداکار علی کاظمی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ فلم 'فنی بوائے' کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خواب پورا ہونے کو ہے۔

مزید پڑھیں: علی کاظمی کی سیاست، خانہ جنگی اور جنسیت پر بنی فلم ’فنی بوائے‘

دوسری جانب ورائٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ فنی بوائے فلم آسکر ایوارڈز 2021 میں بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کی دوڑ میں کینیڈا کی نمائندگی کرے گی۔

ٹیلی فلم کینیڈا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرسٹا ڈیکنسن نے کہا کہ رواں سال 11 فلموں کو نامزد کیا گیا ہے اور ہم پراعتماد ہیں کہ دیپا مہتا کہ فلم فنی بوائے اکیڈمی کے اراکین کو پسند آئے گی جس طرح 2007 میں 'واٹر فلم' پسند آئی تھی۔

کینیڈا میں فلموں کو نامزد کرنے والی کمیٹی 20 افراد پر مشتمل ہیں جس میں اہم حکومتی ایجنسیز اور نیشنل فلم انڈسٹری ایسوسی ایشنز شامل ہیں۔

انٹرنیشنل فیچر فلم کی کیٹیگری میں شارٹ لسٹ ہونے والی 10 فلموں کی فہرست 9 فروری کو جاری کی جائے گی اور 15 مارچ کو 5 نامزدگیوں کا اعلان کیا جائے گا جس کے بعد 25 اپریل کو 93ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوگی۔

’فنی بوائے‘ کی ہدایات معروف بھارتی فلم ساز دیپا مہتا نے دی ہیں، جنہوں نے ماضی میں ’فائر، واٹر، ارتھ اور مڈنائٹ چائلڈ‘ جیسی معروف فلمیں بنائی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

’فنی بوائے‘ کی کہانی 1970 سے 1980 کے وقت کی ہے تاہم لکھاری نے اس طرح بیان کیا ہے کہ وہ آج بھی نئے دور کی کہانی لگتی ہے۔

’فنی بوائے‘ میں گھر کی بے جا پابندیوں کے باعث ہم جنس پرست بن جانے والے لڑکے کے والد کا کردار پاکستانی نژاد کینیڈین اداکار علی کاظمی نے ادا کیا ہے، جو اس سے قبل بھی متعدد انگریزی اور اردو فلموں میں شاندار اداکاری کر چکے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ سری لنکا میں ہی کی گئی اور فلم میں سری لنکا کی خانہ جنگی اور سیاست دکھانے کی وجہ سے اسے شوٹنگ میں مشکلات کا بھی سامنا رہا اور فلم کو مکمل ہونے میں چند سال لگے۔

’فنی بوائے‘ 4 دسمبر کو سی بی سی براڈ کاسٹ پر ریلیز کیا جائے گا جس کے بعد اسی کے ذریعے اسٹریم آن ڈیمانڈ سروس سی بی سی جیم پر کینیڈا میں عوام کو دستیاب ہوگی اور پھر اسے 10 دسمبر کو امریکا، برطانیہ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024