• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

راحت فتح علی کا 'سانسوں کی مالا' کے ذریعے نصرت فتح علی کو خراج تحسین

شائع November 8, 2020
اس نئی ویڈیو کو اب تک 2 روز میں 36 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے— فوٹو: انسٹاگرام
اس نئی ویڈیو کو اب تک 2 روز میں 36 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے— فوٹو: انسٹاگرام

معروف گلوکار و موسیقار استاد راحت فتح علی خان نے اپنے چچا آنجہانی گلوکار و موسیقار نصرت فتح علی خان اور والد فرخ فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مقبول قوالی 'سانسوں کی مالا' کو اپنی آواز اور نئے انداز میں ریلیز کردیا۔

یوں تو راحت فتح علی خان کو اپنے استاد نصرت فتح علی خان سے ملایا جاتا رہا ہے جس کی وجہ دونوں کا گانے کا ایک جیسا انداز ہے۔

علاوہ ازیں راحت فتح علی خان کی جانب سے نصرت فتح علی خان کی قوالیوں پر تقریبات اور کنسرٹس پر پرفارم کرنا ایک روایت بن گئی ہے۔

مزید پڑھیں: راحت فتح علی خان کا ’نشہ‘ لوگوں کو مدہوش کرگیا

راحت فتح علی خان نے اپنے استاد نصرت فتح علی خان کے درجنوں مقبول گیتوں کو دوبارہ گاکر نہ صرف موسیقی کے شائقین کو محظوظ کیا بلکہ انہوں نے ان ہی گیتوں کی بدولت ایک نیا مقام بھی حاصل کیا۔

تاہم اب انہوں نے نصرت فتح علی خان کی مقبول ترین قوالیوں میں سے ایک سانسوں کی مالا کو اپنی آواز میں ریلیز کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

راحت فتح علی خان کی میوزک ویڈیو کی شوٹنگ پاکستان میں کی گئی ہے اور اس میں استاد نصرت فتح علی خان کی یادگار تصاویر نمایاں ہیں۔

سانسوں کی مالا کی اس نئی ویڈیو کو اب تک 2 روز میں 36 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ سانسوں کی مالا ایک صوفی ٹریک ہے جسے 1979 میں پہلی مرتبہ استاد نصرت فتح علی خان نے گایا تھا۔

اس سے قبل سانسوں کی مالا کو کئی مرتبہ گایا گیا ہے اور راحت فتح علی بین الاقوامی سطح پر بھی اس قوالی کو پیش کرچکے ہیں۔

اس قوالی سے قبل استاد نصرت فتح علی خان نے 5 نومبر کو ’نشہ‘ جاری کیا، جسے اب تک ان کے یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راحت فتح علی خان یوٹیوب پر 50 لاکھ سبسکرائبرز والے پہلے پاکستانی گلوکار

راحت فتح علی خان نے اکتوبر کے آخری ہفتے میں 'وتعز من تشاء' جاری کیا تھا جب کہ اس سے قبل جولائی میں انہوں نے رومانوی گانا 'غم عاشقی تیرا شکریہ' ریلیز کیا تھا۔

رومانوی گانے 'غم عاشقی تیرا شکریہ' سے قبل راحت فتح علی خان نے کورونا کی وبا پر دعائیہ کلام ’اے خدا ہمیں بخش دے‘ ریلیز کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024