• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وفاقی وزیر کو مریم نواز سے متعلق صنفی امتیاز کے بیان پر تنقید کا سامنا

شائع November 8, 2020
علی امین گنڈا پور نے مریم نواز سے متعلق بیان گلگت میں انتخابی ریلی میں دیا—تصویر: اے پی پی
علی امین گنڈا پور نے مریم نواز سے متعلق بیان گلگت میں انتخابی ریلی میں دیا—تصویر: اے پی پی

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور ایک عوامی جلسے میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے حوالے سے دیے گئے صنفی امتیاز سے متعلق بیان پر تنقید کی زد میں ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سے ایک روز قبل ہی وزیراعظم عمران نے کہا تھا کہ مریم نواز کو ان کے فوج مخالف بیانات پر اس لیے چھوڑ دیا گیا کیوں کہ وہ ایک خاتون ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف صاحب، صنفی تعصب معمولی بد تمیزی نہیں

علی امین گنڈا پور نے مریم نواز سے متعلق متنازع بیان گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں نکالی گئی ایک ریلی میں دیا۔

ان کو کہنا تھا کہ ’مریم نواز خوبصورت تو ہے لیکن اس نے ٹیکس ادا کرنے والوں کے کروڑوں روپے سے سرجریز کروائی ہیں‘۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ ہجوم میں سے کسی کو اٹھا کر اس رقم کا تھوڑ سا بھی حصہ خرچ کر کے سرجریز کروائیں تو وہ ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ اور ٹام کروز نظر آئے گا۔

ان کے ریمارکس پر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں عورت کی پریشانی کی وجہ صرف مرد نہیں بلکہ

اس پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ ایک خاتون (مریم نواز) نے سلیکٹڈ حکمرانوں کے اعصاب پر سوار ہے، ایک اکیلی خاتون نے پوری ووٹ چور حکومت کو ہلا دیا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور کا بیان ان کی گندی ذہنیت، گندے نظام اور گندے اخلاق کو ظاہر کرتا ہے اور یہ کہ پی ٹی آئی کے پاس گلگت بلتستان کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کی پارلیمان میں موجودگی اس (ایوان) کی توہین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزرا اپنے لیڈر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس قسم کی زبان کا استعمال کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بہت ہوا، اب ہراسمنٹ پر بات ہوگی!

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے ان ریمارکس کو ’مضحکہ خیز اور توہین آمیز‘ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کا بیان توہین آمیز ہے، ان کی انتخابات کے موقع پر گلگت بلتستان میں موجودگی انتخابی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے‘۔

پی پی پی کے رکن پنجاب اسمبلی حسن مرتضیٰ نے بھی علی امین گنڈا پور کے مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے متعلق بیان کی مذمت کی۔

معروف اینکر حامد میر نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ قبل ازیں وزیراعظم نے مریم نواز کو ’نانی‘ کا کہا تھا اور اب ان کی کابینہ کے رکن نے اس طرح کا بیان دیا، ڈاکٹر شیریں مزاری کو علی امین گنڈا پور کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024