• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

ہواوے نووا 8 ایس ای اسمارٹ فون متعارف

شائع November 7, 2020
نووا 8 ایس ای — فوٹو بشکریہ ہواوے
نووا 8 ایس ای — فوٹو بشکریہ ہواوے

ہواوے نے اپنا نیا اسمارٹ فون نووا 8 ایس ای متعارف کرایا ہے۔

اس سے قبل چینی کمپنی نے اپریل میں نووا 7 ایس ای کو پپیش کیا تھا اور 6 بعد اب اس کا اپ ڈیٹ ورژن متعارف کرایا گیا، جو 5 جی سپورٹ کے ساتھ ہے۔

کمپنی کے مطابق اس نئے فون کی موٹائی محض 7.46 ملی میٹر ہے جبکہ وزن 178 گرام ہے اور اس کا ڈیزائن آئی فون 12 سے کافی ملتا جلتا ہے، جس میں فلیٹ فریمز اور اسکوائر شیپ آئی لینڈ بیک پر دیا گیا ہے۔

نووا 8 ایس ای میں 6.53 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہے۔

فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر موجود ہے جبکہ اسکرین میں ایچ ڈی آر 10 سپورٹ دی گئی ہے۔

فون کے 2 ورژن ہیں جس میں سے ایک میں ڈیمینسٹی 720 جبکہ دوسرے میں ڈیمینسٹی 800 پراسیسر دیا گیا ہے۔

دونوں ورژن میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ای ایم یو آئی 10.1 سے کیا گیا ہے۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ امریکی پابندیوں کے باعث فون میں گوگل ایپس اور سروسز موجود نہیں۔

یہ فون 3800 ایم اے ایچ بیٹری سے لیس ہے جس کے ساتھ 66 واٹ چارجنگ فاسٹ چارنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ فون صفر سے 60 فیصد 15 منٹ جبکہ سو فیصد 35 منٹ میں چارج ہوسکتا ہے۔

دیگر فیچرز میں ہیڈفون جیک، بلیوٹوتھ 5.1، ڈوئل سم سپورٹ اور ڈوئل بینڈ فائی فائی قابل ذکر ہے۔

دونوں ورژن میں 5 جی سپورٹ موجود ہے مگر ڈیمینسٹی 720 میں سنگل سم جبکہ 800 ڈیمینسٹی میں دونوں سم پر 5 جی کنکٹویٹی دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل ہے، جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ انفارمیشن کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

یہ فون سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کا 72 ڈیمینسٹی والا ورژن 2599 یوآن (62 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ دوسرا ماڈل 2699 یوآن (لگ بھگ 65 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024