• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سام سنگ کا ایک اور مڈرینج اسمارٹ فون گلیکسی ایم 21 ایس

شائع November 7, 2020
گلیکسی ایم 21 ایس — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی ایم 21 ایس — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اپنا نیا مڈرینج اسمارٹ فون گلیکسی ایم 21 ایس متعارف کرادیا ہے۔

جنوبی کورین کمپنی کی جانب سے رواں سال مارچ میں گلیکسی ایم 21 متعارف کرایا گیا تھا اور اب اس پا نیا ورژن اپ گریڈ کیمروں کے ساتھ پیش کیا گیا۔

گلیکسی ایم 21 ایس میں 6.4 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ایس امولیڈ ڈسپلے دیا گیا جس کے ساتھ کمپنی کا اپنا پراسیسر ایکسینوس 9611 موجود ہے۔

یہ فون 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج سے لیس ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

اس فون کی ایک خاص بات اس کی طاقتور بیٹری تھی جو 6000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

کمپنی نے گزشتہ سال 6000 ایم اے ایچ بیٹری کے بارے میں بتایا تھا کہ اس پر صارف 29 گھنٹے تک لگاتار ویڈیوز، 130 گھنٹوں تک آڈیو پلے بیک دیکھ یا سن سکتا ہے۔

فون میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں 64 میگاپکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا شامل ہے۔

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا انفٹنی وی نوچ میں دیا گیا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے برازیل میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جو بلیک اور بلیو رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

گلیکسی ایم 21 ایس کی قیمت 275 ڈالرز (43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024