• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

میری آنکھیں، میرا طاقتور ہتھیار ہیں، کیارا اڈوانی

شائع November 7, 2020
کیارا اڈوانی کو ان کی فلم کبیر سنگھ کی وجہ سے بھی سراہا جاتا ہے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
کیارا اڈوانی کو ان کی فلم کبیر سنگھ کی وجہ سے بھی سراہا جاتا ہے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

اس میں کوئی شک نہیں کہ آنکھیں انسانی جسم کا سب سے اہم عضو ہیں، تاہم بولی وڈ اداکارہ کیارا اڈوانی آنکھوں کو اپنا سب سے طاقتور اور خطرناک ترین ہتھیار سمجھتی ہیں۔

’لسٹ اسٹوریز‘ اور ’کبیر سنگھ‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کی وجہ سے شہرت رکھنے والی 28 سالہ اداکارہ جلد ہی اکشے کمار کے ساتھ فلم ’لکشمی‘ میں دکھائی دیں گی۔

فلم کی ریلیز کے موقع پر کیارا اڈوانی نے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹویک انڈیا‘ سے بات کی اور بتایا کہ انہیں کیا چیزیں پسند ہیں اور وہ کب خود کو سب سے زیادہ محفوظ سمجھتی ہیں۔

ٹویک انڈیا نے کیارا اڈوانی سے مختلف معاملات پر سوالات کیے اور انہوں نے کبھی زندگی میں موت کو قریب سے دیکھا یا وہ زندگی میں کبھی شدید خوف کا شکار ہوئیں؟

میری آنکھیں میرا خطرناک ہتھیار ہیں، اداکارہ—فوٹو: کیارا اڈوانی انسٹاگرام
میری آنکھیں میرا خطرناک ہتھیار ہیں، اداکارہ—فوٹو: کیارا اڈوانی انسٹاگرام

جس پر اداکارہ نے زمانہ طالب علمی کا قصہ سنایا اور بتایا کہ جب وہ نوعمر تھیں تو دوستوں کے ساتھ سیر سپاٹے کے لیے گئی تھیں اور اس دوران وہ جس ہوٹل میں رہائش پذیر تھے، وہاں آگ لگ گئی تھی اور ان کے کمرے کو بھی آگ نے لیپٹ میں لے لیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ آگ لگنے کے ایک گھنٹے بعد وہ نیند سے جاگے، تب تب ان کی کمرے میں دھنواں بھر چکا تھا اور ان کے چہرے کالے پڑ چکے تھے اور وہ شدید خوف نہ جانے کس طرح کمرے سے باہر نکلے اور مرتے مرتے بچے۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ اور پریانکا کی وجہ سے نام بدلنا پڑا، کیارا اڈوانی

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا وہ کسی سے بھی رومانس کرنے یا جنسی تعلقات استوار کرنے سے زیادہ فلم دیکھنے یا پیزا کھانے کو ترجیح دیں گی، ساتھ ہی وہ رومانس کے بدلے شاپنگ کو منتخب کریں گی۔

کیارا اڈوانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کی آنکھیں ہی ان کا سب سے طاقتور اور خطرناک ہتھیار ہیں۔

اداکارہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنی والدہ کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں، اپنی والدہ کی وجہ سے ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ خود کو اس وقت ہی دنیا کا محفوظ ترین شخص تصور کرتی ہیں جب وہ والد کے ساتھ ہوتی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ 28 سالہ کیارا اڈوانی نے 2014 میں کامیڈی فلم ’فگلی‘ سے کیریئر کا آغاز کیا، وہ محض 22 سال کی عمر میں شوبز انڈسٹری کا حصہ بنی تھیں۔

سندھی نژاد پورچوگیزی نسل ہندو گھرانے میں پیدا ہونے والی کیارا اڈوانی کا پیدائشی نام عالیہ تھا، ان کی والدہ کے والد مسلمان جب کہ والدہ مسیحی تھیں۔

مزید پڑھیں: سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کا افیئر

کیارا اڈوانی کے والد سندھی نسل سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی والدہ کے آباؤ و اجداد پنجابی نسل کے تھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کیارا اڈوانی نے شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد اپنا نام عالیہ سے کیارا میں تبدیل کیا اور انہیں 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ایم ایس دھونی: دی یونائٹڈ اسٹوری‘ سے شہرت حاصل ہوئی۔

بعد ازاں 2018 میں انہوں نے کرن جوہر کی فلم ’لسٹ اسٹوریز‘ میں بولڈ کردار ادا کرکے سب کو اپنی اداکارہ کا دیوانہ بنا دیا۔

کیارا اڈوانی اب تک ایک درجن سے زائد فلموں میں کام کر چکی ہیں جب کہ ان کی نصف درجن کے قریب فلمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

کیارا اڈوانی جلد ہی اکشے کمار کے ساتھ فلم لکشمی میں دکھائی دیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024