• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

ثنا جاوید اور عمیر جسوال کا اپنی منگنی سے متعلق دلچسپ انکشاف

شائع November 6, 2020
گلوکار عمیر جسوال اور اداکارہ ثنا جاوید نے 20 اکتوبر کو ایک سادہ سی تقریب میں نکاح کیا تھا— فائل فوٹو: انسٹاگرام
گلوکار عمیر جسوال اور اداکارہ ثنا جاوید نے 20 اکتوبر کو ایک سادہ سی تقریب میں نکاح کیا تھا— فائل فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں نکاح کے بندھن میں بندھنے والے گلوکار عمیر جسوال اور اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی منگنی کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ گلوکار تقریب کی مناسبت سے تیار نہیں ہوئے تھے۔

اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ پھولوں کا ہار پہنے اکیلی بیٹھی ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ ہماری منگنی/بات پکی ہونے کی تصویر ہے۔

مزید پڑھیں: عمیر جسوال اور ثنا جاوید بندھن میں بندھ گئے

ثنا جاوید نے کہا کہ ہماری اکٹھی تصاویر نہیں ہیں کیونکہ عمیر جسوال اس تقریب کی مناسبت سے تیار نہیں ہوئے تھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ان کے بعد عمیر جسوال نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اسی روز کی تصویر شیئر کی لیکن اس میں وہ ثناجاوید کے ساتھ موجود تھے۔

اپنی پوسٹ میں گلوکار نے کہا کہ یہ تصویر ہماری منگنی کے دن کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تقریب کی مناسبت سے تیار نہ ہونے پر (کُرتا شلوار نہ پہننے پر) بہت مشکل میں پھنس گیا تھا۔

عمیر جسوال نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ میں بائیک پر تھا اور سیدھا ثنا جاوید کے گھر چلا گیا تھا۔

گلوکار کا کہنا تھا جب ثنا نے مجھے دیکھا تو وہ بہت غصہ ہوئیں لیکن اپنی ہنسی بھی نہ روک سکیں، اور تصاویر لیتے وقت ثنا نے مجھے کہا کہ کم از کم بائیکر جیکٹ ہی اتار دوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں خوش ہوں کہ ہم نے اس لمحے کو کیمرے میں قید کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ ثنا جاوید اور عمیر جسوال نے 20 اکتوبر کو ایک سادہ سی تقریب میں نکاح کیا تھا۔

دونوں نے ایک ہی اسٹائل میں کھچوائی گئی تصاویر شیئر کی تھی جن میں عمیر جسوال کو سفید جب کہ ثنا خان کو گلابی رنگ کے لباس میں دیکھا گیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

گزشتہ چند ماہ سے دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش میں تھیں تاہم دونوں نے کبھی بھی واضح طور پر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار یا اعتراف نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ثنا جاوید اور عمیر جسوال 2020 میں شادی کرنے والے ہیں؟

دونوں کے درمیان محبت اور تعلقات کی چہ مگوئیاں رواں برس کے آغاز میں اس وقت شروع ہوئی تھیں جب عمیر جسوال نے اپنی سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کرتے ہوئے ثنا جاوید کا تحفہ بھجوانے پر شکریہ ادا کیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

عمیر جسوال کی جانب سے ثنا جاوید کا شکریہ ادا کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں نے چہ مگوئیاں شروع کردی تھیں کہ دونوں میں محبت پروان چڑھ رہی ہیں اور جلد ہی دونوں شادی کرلیں گے۔

تاہم ایسی افواہوں پر عمیر جسوال اور ثنا جاوید نے کوئی جواب نہیں دیا تھا لیکن دونوں نے نکاح کی تصاویر شیئر کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024