• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

سعودی عرب نے پاکستانی ورکرز کیلئے ویزوں کے اجرا کا عمل شروع کردیا

شائع November 5, 2020
سعودی سفارت خانے کی جانب سے تمام ریکروٹنگ ایجنسیز اور اوورسیز پاکستانیز ایپملائمنٹ پروموٹرز کو ہدایت نامہ جاری کردیا گیا — فوٹو: بشکریہ اردو نیوز
سعودی سفارت خانے کی جانب سے تمام ریکروٹنگ ایجنسیز اور اوورسیز پاکستانیز ایپملائمنٹ پروموٹرز کو ہدایت نامہ جاری کردیا گیا — فوٹو: بشکریہ اردو نیوز

پاکستان میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے سفری پابندیوں کے باعث مملکت نہ جا پانے والے ورکرز کو ویزوں کے دوبارہ اجرا کا عمل شروع کر دیا جس سے 30 ہزار پاکستانی مستفید ہوں گے۔

اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان پاکستانیوں کے پرانے ویزوں کی منسوخی اور نئے ویزوں کے اجرا کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جو کورونا سے پہلے سعودی عرب روانگی کے لیے تیار تھے لیکن سفری پابندیوں کے باعث روانہ نہ ہو سکے تھے اور ان کے ویزا کی میعاد ختم ہوگئی تھی۔

سعودی سفارت خانے کی جانب سے تمام ریکروٹنگ ایجنسیز اور اوورسیز پاکستانیز ایپملائمنٹ پروموٹرز کو جاری کیے گئے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانے میں ورک ویزا توسیع سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد ورکرز کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستان کی درخواست پر انٹری اور ایگزٹ ویزے کی مدت بڑھانے کا اعلان کردیا

بیان میں کہا گیا کہ جو پاکستانی ورکرز اپنے پرانے ویزے کی منسوخی اور نیا ویزا لگوانا چاہتے ہیں وہ کفیل کی جانب سے سعودی وزارت خارجہ اور سعودی چیمبر آف کامرس کا تصدیق شدہ خط اور نیا میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کروائیں۔

دوسری جانب پاکستان بیورو آف امیگریشن کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے پہلے مرحلے میں ان ورکرز کے اقاموں میں توسیع کی جو پاکستان چھٹی پر آئے ہوئے تھے اور سفری پابندیوں کے باعث واپس نہیں جاسکے تھے اور ان کے اقاموں کی مدت ختم ہو گئی تھی۔

اسی طرح سعودی عرب میں موجود وہ لوگ جو واپس آنا چاہتے تھے لیکن فائنل ایگزٹ لگنے کے باوجود واپس نہیں آسکے تھے ان کو مفت توسیع دی گئی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرادی

بیان میں کہا گیا کہ اب تیسرے مرحلے میں ان ورکرز کو نئے سرے سے ویزے دیے جارہے ہیں جنہیں مارچ اور اپریل میں روانہ ہونا تھا لیکن وہ نہیں جاسکے تھے۔

بیورو نے کہا کہ اس سہولت سے کم و بیش 30 ہزار ورکرز مستفید ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024