• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’نامناسب’ ویڈیو شوٹ پر بھارتی اداکارہ پونم پانڈے گرفتار

شائع November 5, 2020
چاپولی ڈیم میں نامناسب ویڈیو شوٹنگ کی شکایت درج کرانے کے بعد اداکارہ کو گرفتار کیا گیا— فوٹو: انڈین ایکسپریس
چاپولی ڈیم میں نامناسب ویڈیو شوٹنگ کی شکایت درج کرانے کے بعد اداکارہ کو گرفتار کیا گیا— فوٹو: انڈین ایکسپریس

بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کو نامناسب ویڈیو شوٹنگ پر گوا کے شمالی علاقے کلانگوٹے کی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق پونم پانڈے کو کیناکونا کے پولیس حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

پونم پانڈے کو گوا فارورڈ پارٹی کے وومن ونگ کی جانب سے کیناکونا میں چاپولی ڈیم میں نامناسب ویڈیو شوٹنگ کی شکایت درج کرانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

ایک نامعلوم شخص کے خلاف بھی پونم پر بنی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ پونم پانڈے شمالی گوا کے فائیو اسٹار ہوٹل میں رہائش پذیر تھیں اور انہیں کلانگوٹے پولیس ٹیم نے گرفتار کیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ (ساؤتھ) کمار سنگھ نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ اداکارہ کو پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کیا گیا۔

علاوہ ازیں شوٹنگ کے لیے گوا کے جنوبی ضلع کے رہائشیوں کی جانب سے حکومتی اجازت نامے کی خلاف ورزی کے الزام پر 2 پولیس اہلکاروں کو بھی معطل کردیا گیا تھا۔

آج کیناکونا کے رہائشیوں نے علاقے میں شٹ ڈاؤن کا مطالبہ کیا تھا اور شوٹنگ کے لیے اداکارہ اور عملے کے افراد کو مبینہ تحفظ فراہم کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس نے دونوں اہلکاروں کو معطل کرنے کی وجوہات نہیں بتائیں اور کہا کہ انکوائری کے بعد اس حوالے سے بتایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024