• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون توقعات سے پہلے متعارف کرائے جانیکا امکان

شائع November 5, 2020
گلیکسی ایس 21 ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ آن لیکس
گلیکسی ایس 21 ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ آن لیکس

سام سنگ کی جانب سے عام طور پر گلیکسی ایس سیریز کے فلیگ شپ فونز فروری میں متعارف کرائے جاتے ہیں۔

مگر پہلی بار جنوبی کورین کمپنی کی جانب سے گلیکسی ایس 21 سیریز کے فونز جنوری میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 21 سیریز کے 3 فونز 14 جنوری کو پیش کیے جائیں گے۔

ایک ٹوئٹر صارف جو اس سے پہلے آئی فون 12 سیریز کی درست پیشگوئی کرچکا ہے، اس نے سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فونز کو متعارف کرانے کی تاریخ کے بارے میں بتایا۔

14 جنوری کو متعارف کرائے جانے کے بعد یہ فون 29 جنوری کو صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس بار گلیکسی ایس 21، ایس 21 پلس اور ایس 21 الٹرا پیش کیے جائیں گے، جو 6 رنگوں میں دستیاب ہوں گے۔

ایسا بھی کہا جارہا ہے کہ سام سنگ کی جانب سے فونز کی پروڈکشن بھی گزشتہ دنوں برازیل، انڈونیشیا، جنوبی کوریا اور ویت نام میں شروع کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ مہینے ایس 21 سیریز کے رینڈرز بھی سامنے آئے تھے جن میں ایس 20 سیریز کی طرح فرنٹ پر پن ہول ڈیزائن ڈسپلے کے سینٹر میں دیا گیا ہے۔

گلیکسی ایس 21 میں فلیٹ 6.2 انچ ڈسپلے جبکہ الٹرا ماڈل میں 6.7 سے 6.9 انچ ڈسپلے دیا جائے گا۔

فون کے بیک پر اس بار ڈیزائن مختلف ہوگا، گلیکسی ایس 21 میں 3 کیمروں کا سیٹ اپ ورٹیکل بارڈر میں نظر آرہا ہے۔

ایس 21 الٹرا میں بیک کیمرا بمپ زیادہ چونکا دینے والا ہے جس میں 4 کیمرا لینس موجود ہیں۔

تصاویر کے علاوہ ان دونوں فون کے حوالے سے ایک لیک میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ان میں 25 واٹ چارجنگ سپورٹ دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024