• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لاہور: جماعۃ الدعوۃ کے 3 رہنماؤں کو مزید 2 مقدمات میں قید کی سزائیں

شائع November 5, 2020
اس سے قبل جماعۃ الدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت دیگر کو بھی قید کی سزائیں سنائی جاچکی ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی
اس سے قبل جماعۃ الدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت دیگر کو بھی قید کی سزائیں سنائی جاچکی ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے 3 رہنماؤں کو 2 مزید مقدمات میں سزائیں سنا دیں۔

عدالت نے کالعدم تنظیم کے جن رہنماؤں کو سزائیں سنائیں، ان میں پروفیسر ظفر اقبال اور محمد اشرف کو 16، 16 سال قید جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن مکی کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔

مزید پڑھیں: دہشتگردوں کی مالی معاونت کے کیس میں جماعت الدعوۃ کے 2 رہنماؤں کی سزائیں معطل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر کے سامنے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے درج مقدمہ نمبر 89/19 اور 90/19 کی سماعت ہوئی۔

جس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کروانے اور جرح مکمل ہونے کے بعد مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں مزید کئی مقدمات زیر سماعت ہیں جن میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے جا رہے ہیں جبکہ نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ کی جانب سے جرح کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جماعۃ الدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، یحییٰ مجاہد، لقمان شاہ اور حافظ مسعود الرحمٰن کو مختلف مقدمات میں سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حافظ سعید کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے 2 مقدمات میں 11 سال قید

کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزمان پر دہشت گروں کی مالی معاونت کا الزام ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 13 اگست 2020 کو لاہور ہائیکورٹ نے دہشتگردوں کی مالی معاونت اور زمینوں پر قبضے کے کیس میں جماعت الدعوۃ کے 2 رہنماؤں کی سزائیں معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات جاری کردیے تھے۔

عدالت عالیہ کے جسٹس اسجد جاوید گورال اور جسٹس وحید خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے جماعت الدعوۃ کے رہنما حافظ عبدالرحمٰن مکی اور حافظ عبدالسلام کی سزاؤں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی تھی۔

اس سے قبل 18 جون کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے کیسز میں جماعت الدعوۃ کے 4 رہنماؤں کو سزا سنائی تھی۔

مزید پڑھیں: دہشتگردی کی مالی معاونت کے کیس میں جماعت الدعوۃ کے 4 رہنماؤں کو سزا

یہ یاد رہے کہ سی ٹی ڈی نے 2015 میں مذکورہ مجرمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشنز 11-ایف(2)(5)(6)، 11-ایچ(2)، ایچ-آئی، 11-این اور جے-2 کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل 12 فروری 2020 کو اے ٹی سی نمبر ایک نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حاٖفظ محمد سعید اور ملک ظفر اقبال کو 5، 5 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024