• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’شوہر پر دوسری شادی کا شک‘، اہلیہ نے دو سالہ بچی کو ’قتل‘ کردیا

شائع November 5, 2020
پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا —تصویر: شٹراسٹاک
پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا —تصویر: شٹراسٹاک

پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں ماں نے مبینہ طور پر 2 سال کی بچی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

تھانہ سنانواں کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) عصمت عباس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔

دوسری جانب پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا اور ملزمہ سے تفتیش کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:جیکب آباد: رقم نہ ملنے پر بیٹے نے65 سالہ باپ کو قتل کردیا

ایف آئی آر میں خاتون کے شوہر اور بچی کے والد نے کہا کہ وہ اپنے کام سے واپس آنے کے بعد کچھ افراد کے ساتھ گھر کے باہر کھڑے تھے کہ اچانک گھر سے شور شرابے کی آواز آنے لگی اور ان کے 2 بیٹے گھر سے نکل کر بھاگے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’بچوں کو بھاگتا ہوا دیکھ کر جب وہ گھر میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ ان کی اہلیہ اپنی 2 سال کی بیٹی کو زمین پر لٹا کر اس کے گلے پر چھری پھیر رہی تھی اور بچی کا گلا خون میں لت پت تھا‘۔

خاتون کے شوہر نے کہا کہ ’ہمیں دیکھ کر ملزمہ گھر سے فرار ہوگئی جبکہ بچی کی گردن پر گہرا زخم آچکا تھا اور مسلسل خون جاری تھا‘۔

یہ بھی دیکھیں: لاہور میں بیٹی نے دوست کے ساتھ مل کر ماں کو قتل کردیا

مذکورہ شخص نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیوی کو شک تھا کہ انہوں نے دوسری شادی کر رکھی ہے جس کی بنا پر اس نے یہ قدم اٹھایا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دو سالہ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے آر ایچ سی سنانواں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مقدمے میں اقدام قتل کی دفعہ شامل کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024