• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لبنانی ڈیزائنر اقوام متحدہ کے خیر سگالی سفیر مقرر

شائع November 5, 2020
فیشن انڈسٹری کو زیادہ سسٹین ایبل بنانے کے لیے یو این ڈی پی نے رواں برس کے آغاز میں یہ پروگرام شروع کیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
فیشن انڈسٹری کو زیادہ سسٹین ایبل بنانے کے لیے یو این ڈی پی نے رواں برس کے آغاز میں یہ پروگرام شروع کیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی ) نے لبنان کے نامور ڈیزائنر رامی کڈی کو مغربی ایشیا میں سسٹین ایبل فیشن کا ریجنل خیر سگالی سفیر مقرر کردیا۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس عہدے پر رہتے ہوئے فیشن ڈیزائنر رامی کڈی کی جانب سے ماحولیات پر مرتب ہونے والے فیشن انڈسٹری کے نقصان دہ اثرات پر روشنی ڈالنے کا امکان ہے۔

رامی کڈی کی جانب سے ان اقدامات کو بھی فروٖغ دینے کا امکان ہے جو کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد اپنائے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بیروت کیلئے لبنانی ڈیزائنر کا نیا اقدام

امریکا میں پیدا ہونے اور لبنان میں بڑے ہونے والے ڈیزانئر رامی کڈی نے ایک بیان میں کہا کہ میں ایسی تبدیلی کا حصہ بننے سے متعلق پرجوش ہوں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے کہا کہ میں خطے میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

رامی کڈی نے کہا کہ سسٹین ایبلٹی کو میں اپنے کلیکشنز میں شامل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہوں اور یہ موضوع مجھے بہت عزیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح میرے کلیکشنز میں ذمہ دارانہ پروڈکشن ایک مستقل تھیم بن جائے گی اور ہمارے مقصد کے حصول کے لیے میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

رامی کڈی کا کہنا تھا کہ میں مانتا ہوں کہ ہم انڈسٹری کا مستقل بنانے، بہتر کو فروغ دینے اور مزید ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

فیشن انڈسٹری کو زیادہ سسٹین ایبل بنانے کے لیے یو این ڈی پی نے رواں برس کے آغاز میں یہ پروگرام شروع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان اقوام متحدہ کی ’مہاجرین‘ کی خیرسگالی سفیر مقرر

خیال رہے کہ ماحولیات کے تحفظ اور وسائل کو محفوظ بنانے کے لیے گزشتہ کچھ عرصے سے فیشن کی دنیا میں ’سسٹین ایبل فیشن‘ کی اصطلاح کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

مذکورہ اصطلاح کو استعمال کرنے کا مقصد فیشن انڈسٹری میں بننے والی مصنوعات کے بار بار استعمال کرنا ہے اور ساتھ ہی اس کا مقصد ایسی مصنوعات تیار کرنا ہے جو مختلف مواقع پر استعمال کی جا سکیں۔

’سسٹین ایبل فیشن‘ کی اصطلاح کا مقصد فیشن کی دنیا میں کپڑوں، جوتوں اور دیگر چیزوں کو متعدد بار استعمال کرکے وسائل کو محفوظ بنانا اور ماحولیات کا تحفظ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024