• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

راحت فتح علی خان یوٹیوب پر 50 لاکھ سبسکرائبرز والے پہلے پاکستانی گلوکار

شائع November 4, 2020
گلوکار کے گانے ضروری تھا کو یوٹیوب پر ایک ارب سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے—اسکرین شاٹ
گلوکار کے گانے ضروری تھا کو یوٹیوب پر ایک ارب سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے—اسکرین شاٹ

شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے موسیقی کی دنیا میں یوں تو متعدد اعزاز اور ایوارڈز اپنے نام کر رکھے ہیں تاہم اب انہوں نے ایک منفرد اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

راحت فتح علی خان کے اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر 50 لاکھ سبسکرائبرز ہوگئے اور وہ اتنے سبسکرائبرز والے پہلے پاکستانی موسیقار بن گئے۔

50 لاکھ سبسکرائبرز کے ساتھ واحد پاکستانی گلوکار کا اعزاز حاصل کرنے والے راحت فتح علی خان کے متعدد گانوں کو یوٹیوب پر 50 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

راحت فتح علی خان کے کچھ گانوں کو ایک کروڑ سے زائد بار بھی دیکھا جا چکا ہے جب کہ ان کے ایک گانے 'ضروری تھا' کو اب تک ایک ارب سے زائد بار بھی دیکھا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راحت فتح علی خان کے 'ضروری تھا' کا نیا ریکارڈ

راحت فتح علی خان نے اگرچہ ایک دہائی قبل یوٹیوب پر اپنا چینل متعارف کرایا تھا تاہم انہوں نے انتہائی کم عمری سے ہی گلوکاری کی شروعات کی تھیں۔

محض 7 سال کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کرنے والے استاد راحت فتح علی خان کو ان کے استاد نصرت فتح علی خان کی وفات کے بعد سب سے زیادہ شہرت ملی اور انہیں ان کی آواز قرار دیا گیا۔

راحت فتح علی خان نے اپنے استاد نصرت فتح علی خان کے درجنوں مقبول گیتوں کو دوبارہ گا کر نہ صرف موسیقی کے شائقین کو محظوظ کیا بلکہ انہوں نے ان ہی گیتوں کی بدولت ایک نیا مقام بھی حاصل کیا۔

راحت فتح علی خان اب تک 50 سے زائد میوزک ایلبم ریلیز کر چکے ہیں جب کہ وہ بھارتی فلموں میں بھی 100 سے زائد گانے گا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: راحت فتح علی خان کا 'غم عاشقی تیرا شکریہ' مقبول

راحت فتح علی خان نے میوزک ایلبمز کے علاوہ بھی درجنوں سنگل گانے ریلیز کیے، جب کہ انہوں نے قول سمیت نعتیہ اور حمدیہ کلام بھی ریلیز کیے۔

یوٹیوب پر 50 لاکھ سبسکرائبرز ہوجانے کے موقع پر انہوں نے مختصر ویڈیو میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں یہ اعزاز مداحوں کی بدولت ہی ملا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024