• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

صدارتی اُمیدوار کانیے ویسٹ اور ان کی اہلیہ نے کس کو ووٹ دیا؟

شائع November 4, 2020
دونوں میاں بیوی نے 3 نومبر کو ووٹ کاسٹ کرنے کی تصاویر شیئر کیں—فوٹو: ٹوئٹر/ انسٹاگرام
دونوں میاں بیوی نے 3 نومبر کو ووٹ کاسٹ کرنے کی تصاویر شیئر کیں—فوٹو: ٹوئٹر/ انسٹاگرام

امریکا کے 46 ویں صدر کے انتخاب کے لیے انتخابی میدان میں اترنے والے امریکی ریپر و گلوکار 43 سالہ کانیے ویسٹ نے زندگی میں پہلی بار صدارتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کردیا۔

کانیے ویسٹ نے امریکی صدارتی انتخاب سے محض 3 ماہ قبل ہی اس میں اُمیدوار کی حیثیت سے شامل ہونے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

کانیے ویسٹ نے جولائی میں صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تھا اور ستمبر کے آخر تک وہ امریکا کی 50 میں سے متعدد ریاستوں میں نامزدگی فارم جمع نہیں کروا سکے تھے۔

امریکی انتخابی قوانین کے مطابق آزاد اُمیدوار کو ہر ریاست مین کم از کم ڈھائی ماہ قبل نامزدگی فارم جمع کروانے پڑتے ہیں، جس کے بعد اُمیدوار کا نام بیلٹ پیپر میں شائع ہوتا ہے۔

تاہم کانیے ویسٹ متعدد ریاستوں میں نامزدگی فارم جمع کروانے میں ناکام رہے تھے، لیکن اس باوجود انہوں نے 3 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں بطور اُمیدوار حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کاغذات جمع کرانے میں تاخیر، کانیے ویسٹ رجسٹریشن سے محروم

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کانیے ویسٹ کو مجموعی طور پر امریکا بھر سے کتنے عوامی ووٹ پڑے تاہم اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ انہیں کم از کم ایک ووٹ ضرور پڑا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کانیے ویسٹ نے تین نومبر کو خود کو ہی صدارتی ووٹ دیا۔

کانیے ویسٹ نے صدارتی ووٹ کاسٹ کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور ساتھ ہی انکشاف کیا کہ انہوں نے زندگی میں پہلی بار صدارتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کیا ہے۔

کانیے ویسٹ نے بیلٹ پیپر پر خود کو ووٹ دینے اور پھر بیلٹ پیپر کو مشین میں ڈالنے کی ویڈیوز بھی شیئر کیں اور ساتھ ہی لکھا کہ انہوں نے امریکا کے بہتر مستقبل کے لیے ووٹ کاسٹ کردیا۔

مزید پڑھیں: کانیے ویسٹ پر الیکشن رجسٹریشن کیلئے جعلی دستاویزات جمع کرانے کا الزام

کانیے ویسٹ کی جانب سے ووٹ کاسٹ کرنے کی پوسٹس شیئر کیے جانے کے بعد کئی افراد نے ان کا مذاق بھی اڑایا اور ان کی پوسٹس پر مزاحیہ اور تنقیدی میمز بھی شیئر کیں۔

کانیے ویسٹ کی طرح ان کی اہلیہ ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین نے بھی 3 نومبر کو ووٹ کاسٹ کیا اور انہوں نے کبھی بھی کھل کر اپنے شوہر کی حمایت نہیں کی تھیں۔

کانیے ویسٹ کی جانب سے صدارتی انتخاب لڑنے کے اعلان کے بعد آج تک کم کارڈیشین نے شوہر کی حمایت نہیں کی، البتہ وہ ڈیموکریٹک کی صدارتی اُمیدوار کمالا ہیرس کی حمایت کرتی رہی ہیں۔

اگرچہ کم کارڈیشین نے بھی تین نومبر کو ووٹ کاسٹ کرنے کی تصدیق کی تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کسے ووٹ دیا؟

لیکن ان کی پوسٹ پر مداحوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے جوبائیڈن کو ووٹ دیا۔

ساتھ ہی کئی افراد نے ان کی پوسٹ پر لکھا کہ انہیں یقین ہے کہ انہوں نے اپنا ووٹ شوہر کانیے ویسٹ کو دے کر اسے ضائع نہیں کیا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024