• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ایف بی آئی کا صدارتی انتخاب کے موقع پر پورٹ لینڈ میں مسلح تصادم کا انتباہ

شائع November 3, 2020
شدید منقسم ووٹ کے موقع پر سڑکوں پر زیادہ ہلاکت خیز اور پُر تشدد کارروائیوں کا خدشہ ہے—تصویر: رائٹرز
شدید منقسم ووٹ کے موقع پر سڑکوں پر زیادہ ہلاکت خیز اور پُر تشدد کارروائیوں کا خدشہ ہے—تصویر: رائٹرز

امریکا کی فیڈرل بورڈ آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے منگل کے روز ہونے والے صدر کے انتخاب کے موقع پر ریاست اوریگون کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ آبادی والے شہر پورٹ لینڈ میں مسلح تصادم کا انتباہ دے دیا، وہ شہر جو بدامنی کے سلسلے میں ملک میں پائی جانے والی تقسیم کی علامت بن کر سامنے آیا ہے۔

ریاست اوریگون میں ڈیموکریٹس کے گڑھ میں نسل پرستی کے خلاف بہت بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئی تھیں جس کے دوران وفاقی افسران اور دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی ملیشیاز کے آنے سے اشتعال انگیزی دیکھی گئی۔

چنانچہ منگل کے روز ہونے والے شدید منقسم ووٹ کے موقع پر سڑکوں پر زیادہ ہلاکت خیز اور پُر تشدد کارروائیوں کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کے انتخاب کا دن آن پہنچا، ریکارڈ ٹرن آؤٹ متوقع

انتخاب کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ یا جو بائیڈن کی کامیابی یا عالمی وبا کے پیشِ نظر ڈاک سے ووٹنگ میں اضافے کی وجہ سے گنتی میں تاخیر کے باعث واضح نتائج نہ ہونے کی صورت میں مظاہروں کی منصوبہ بندی ہے لہٰذا ڈاؤن ٹاؤن میں موجود کاروباری مراکز میں لوگوں نے شیشے کی کھڑکیوں پر لکڑی کے بورڈ لگا دیے۔

اس ضمن میں ایف بی آئی پورٹ لینڈ کے خصوصی ایجنٹ رین کینن نے کہا کہ ’میرے لیے سب سے تشویشناک بات مخالف گروہوں کے مابین مسلح تصادم کا ہونا ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر کشیدگی بڑھی تو یہ صورتحال خطرناک مرحلے میں داخل ہوسکتی ہے اور نتیجہ ایک بدقسمت یا افسوسناک پر تشدد کی صورت میں نکل سکتا ہے‘۔

مزید پڑھیں: امریکی صدارتی انتخاب: ووٹنگ سے صدر منتخب ہونے تک کے مراحل

ایف بی آئی ایجنٹ نے مزید کہا کہ پورٹ لینڈ کے 250 دفاتر کو ووٹر پر دباؤ ڈالنا، فراڈ اور غیر ملکی سائبر دھمکیوں جیسے انتخابی جرائم کی روک تھام کے لیے اضافی وسائل فراہم کردیے گئے ہیں۔

دوسری جانب گورنر کیٹ براؤن نے پیر کے روز ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کر کے ریاستی فورسز کو پورٹ لینڈ کی پولیسنگ کا اختیار دے دیا جبکہ نیشنل گارڈز کو اسٹینڈ بائے رکھا گیا ہے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ ’یہ ایسا انتخاب جیسا ہماری زندگی میں کبھی نہیں ہوا‘۔

کیٹ براؤن کی جانب سے سفید فام انتہا پسندوں کے حوالے سے دیے گئے انتباہ پر مقامی قدامت پسندوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے اور ان پر 5 ماہ سے جاری احتجاج میں انتیفا اور بلیک لائیوز میٹر کی جانب سے تشدد پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی کس کو ووٹ دیں؟ ٹیکس چھوٹ دینے والے نسل پرست کو یا ٹیکس لگانے والے لبرل کو؟

اوریگون ایک ڈیموکریٹ اکثریتی ریاست ہے تاہم پورٹ لینڈ میں ریپبلکنز کا اثر ہے جس کی وجہ سے یہ ہر قسم کے نظریات کے حامل گروہوں کی جانب سے احتجاج کا مرکز بن سکتا ہے۔

ایف بی آئی عہدیدار نے مزید بتایا کہ ایف بی آئی ایجنٹس کسی بھی ایسے خطرے کہ حوالے سے ’مزید چوکنا‘ ہوگئے ہیں کہ جو پہلی آئینی ترمیم میں دیے گئے عوام کے حق یا ووٹ کے حق کو نقصان پہنچائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024