• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

گلوکار جواد احمد بھی کورونا وائرس کا شکار

شائع November 3, 2020
جواد احمد کے مطابق کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اب وہ آئسولیشن میں ہیں—فوٹو: ٹوئٹر
جواد احمد کے مطابق کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اب وہ آئسولیشن میں ہیں—فوٹو: ٹوئٹر

عالمی وبا کی وجہ بننے والے وائرس کی دوسری لہر کے پھیلاؤ کے بعد جہاں پاکستان بھر یومیہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے وہیں شوبز شخصیات میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہورہی ہے۔

حال ہی میں معروف پاکستانی گلوکار اور پاپ موسیقار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

جواد احمد نے ڈان امیجز کو بذریعہ واٹس ایپ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خود میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اب وہ آئسولیشن میں ہیں۔

مزید پڑھیں: ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا کا شکار

گلوکار جواد احمد نے سب کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سمجھداری سے کام لینے کی بھی تلقین کی تاکہ لوگ اپنے ارد گرد موجود افراد کو متاثر نہ کریں۔

—فائل فوٹو: امیجز
—فائل فوٹو: امیجز

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اداکار عثمان مختار اور ماڈل فروا علی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ ان سے قبل ماڈل علیزے گبول بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں اور وہ اب صحتیاب ہوچکی ہیں۔

ان سے قبل بھی درجن سے زائد پاکستانی شوبز شخصیات کورونا کا شکار ہوئی تھیں، جن میں سے زیادہ تر شخصیات کم از کم 2 ہفتے جبکہ کچھ ڈیڑھ ماہ بعد صحتیاب ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی دوسری لہر، اداکار عثمان مختار بھی شکار ہوگئے

کورونا کے باعث پاکستان میں 2 اداکاروں کی موت بھی ہوچکی ہے، جن میں 9 ستمبر کو فلم اور ڈراموں کے سینئر اداکار مرزا شاہی اور 21 مئی کو سندھی و اردو اسٹیج ڈراموں و ٹی وی کے اداکار صغیر الہٰی کھچی چل بسے تھے۔

علاوہ ازیں اداکارہ سکینہ سموں، ندا یاسر، یاسر نواز، روبینہ اشرف، گلوکار ابرار الحق، بلال مقصود کامیڈین و میزبان شفاعت علی, واسع چوہدری اور نوید رضا ھی وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں 3 نومبر کی دوپہر تک مجموعی طور پر کورونا متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار 260 تک جا پہنچی تھی، جن میں سے 3 لاکھ 15 ہزار 446 صحتیاب جبکہ 6 ہزار 849 انتقال کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024