• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

’بے بی شارک‘ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گیت

شائع November 3, 2020
اسے 7 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے—فوٹو: اسکرین شاٹ
اسے 7 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے—فوٹو: اسکرین شاٹ

بچوں کے مقبول ترین گانے ’ بے بی شارک‘ نے 7 ارب سے زائد ویوز کے بعد دنیا بھر میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ویڈیو کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے ’اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں پروڈیوس کیا جانا والا یہ گانا بچوں کی یوٹیوب سے عالمی سطح پر وائرل ہونے والا گیت بن گیا ہے جس کی موسیقی اور رنگ برنگی ویڈیو بہت زیادہ متاثر کن ہے۔

گزشتہ روز جی ایم ٹی (گرین وچ مین ٹائم) کے مطابق شام 4 بجے کے یوٹیوب پر ’ بے بی شارک ’ ڈانس کے انگریزی زبان کے ورژن کو 7 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا تھا۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

اس سے قبل یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ویڈیو کا اعزاز لوئس فونسی اور ڈیڈی یانکی کے ’ڈیسپاسیٹو‘ کے پاس تھا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: ’بےبی شارک‘ کا بچوں اور بڑوں کو ہاتھ دھونے کا پیغام

اب یوٹیوب میں تیسرے نمبر پر جنوبی کوریا کے ریپر سائی کی ’گنگنم اسٹار‘ ہے اور چوتھے نمبر پر وز خلیفہ کی ویڈیو ’سی یو اگین‘ ہے۔

دنیا بھر میں مقبول بچوں کے اس گانے کو جون 2016 میں یوٹیوب پر پہلی مرتبہ اپلوڈ کیا گیا تھا جو امریکی کیمپ فائر سانگ کا ری میکس ہے اور یہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں واقع پروڈکشن کمپنی پنک فونگ نے جاری کیا تھا۔

یوٹیوب پر کامیابی کی وجہ سے یہ گانا عالمی میوزک کی درجہ بندی میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے اور جنوری 2019 میں بے بی شارک بل بورڈ ہاٹ 100 میں 32ویں نمبر پر پہنچ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی جیل میں قیدیوں کو بے بی شارک بار بار سنانے کی 'غیرانسانی' سزا

عالمی سطح پر شہرت پانے کے علاوہ بچوں میں مقبول ہونے کے ساتھ ساتھ یہ گیت بڑی عمر کے افراد میں بھی کافی مقبول ہے۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

واشنگٹن نیشلز بیس بال ٹیم نے اس گانے کو اپنا ترانہ بنایا تھا اور گزشتہ برس ورلڈ سیریز میں کامیاب ہونے کے بعد ان کی جیت کے جشن کے دوران اسے وائٹ ہاؤس کی جانب سے بجایا گیا۔

علاوہ ازیں عالمی وبا کورونا وائرس کے تناظر میں بے بی شارک کو کورنا وائرس ورژن ’واش یور ہینڈز’ بھی جاری کیا گیا تھاجس میں ہاتھ دھونے کے ساتھ ساتھ چھینکنے اور کھانستے وقت منہ کو ڈھانپنے اور ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ بھی سمجھایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024