• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کورونا وبا: ملک میں مزید 1688 کیسز، 20 اموات رپورٹ

شائع November 3, 2020
پاکستان میں ایک مرتبہ پھر کیسز بڑھ رہے ہیں—فائل فوٹو: اے پی
پاکستان میں ایک مرتبہ پھر کیسز بڑھ رہے ہیں—فائل فوٹو: اے پی

پاکستان، دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں کورونا وائرس کی صورتحال خطے کے دیگر ممالک سے قدرِ بہتر ہے، تاہم گزشتہ کچھ روز سے کیسز اور اموات کی تعداد دوبارہ بڑھ گئی ہے اور مسلسل دوسرے روز ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں مجموعی طور پر اب تک ملک میں 3 لاکھ 36 ہزار 781 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس میں سے 3 لاکھ 15 ہزار 446 صحتیاب جبکہ 6 ہزار 855 انتقال کر چکے ہیں۔

پاکستان میں آج 3 نومبر کو سامنے آنے والے گزشتہ 24 گھنٹوں کے اعداد و شمار کے مطابق مزید ایک ہزار 688 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 20 مریض انتقال کر گئے جبکہ 430 افراد صحتیاب بھی جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 14 ہزار 480 ہوگئی۔

آج رپورٹ ہونے والے کیسز میں سندھ کے 443 کیسز 2 اموات، خیبرپختونخوا کے 100 کیسز ایک موت جبکہ بلوچستان کے 23 کیسز ایک روز قبل کے اعداد و شمار تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے ابتدائی 2 کیسز 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد اس میں پہلے وقفے وقفے سے اضافہ ہوا تھا تاہم بعد ازاں بہتری آئی تھی۔

اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ تشویش ناک صورتحال جون کے مہینے میں دیکھنے میں آئی تھی، اس ماہ کے دوران یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 6 ہزار اور اموات 100 سے زائد تک جا پہنچی تھیں۔

بعد ازاں جولائی کے مہینے میں صورتحال بہتری کی جانب گامزن نظر آئی اور کیسز کم ہونا شروع ہوئے اور پھر اگست میں اس میں مزید بہتری رپورٹ ہوئی۔

ستمبر میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید بہتر ہونے کے بعد 6 ماہ سے زائد عرصے سے بند تعلیمی اداروں کو بھی کھول دیا گیا تھا تاہم ستمبر کے اواخر سے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

جس کے بعد اکتوبر میں بھی کیسز مزید بڑھے اور حکومتی سطح پر مہینے کے آخر میں یہ بتایا گیا کہ ملک میں وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہوچکی ہے۔

آج 03 نومبر کو ملک میں مجموعی صورتحال کچھ اس طرح کی ہے۔

سندھ

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کورونا کے 521 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 295 ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں وائرس سے مزید 6مریض انتقال کر گئے جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 2639 ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کورونا کے مزید 302 مریض صحتیاب ہوئے اور مجموعی طور پر اب تک ایک لاکھ 39 ہزار 276 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

پنجاب

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے 340 کیسز اور 7 اموات کا اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں گزشتہ کچھ روز سے پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے تاہم ایک طویل عرصے بعد یہ تعداد 300 کو عبور کرگئی۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق صوبے میں 340 نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار 894 ہوگئی۔

اس کے علاوہ 7 اموات نے وہاں مجموعی تعداد کو 2 ہزار 372 تک پہنچا دیا۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 154 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ان 154 کیسز کے بعد وہاں مجموعی تعداد 20 ہزار 243 تک پہنچ گئی۔

مزید یہ وہاں اموات کی مجموعی تعداد 222 ہے۔

آزاد کشمیر

ملک میں جن علاقوں میں کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ان میں ایک آزاد کشمیر ہیں اور وہاں کیسز گلگت بلتستان سے زیادہ ہوگئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں وہاں 93 نئے مریض اور 3 اموات کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سامنے آنے والے ان 93 کیسز کے بعد وہاں اب تک کے کیسز کی مجموعی تعداد 4 ہزار 330 تک جاپہنچی۔

اس کے علاوہ 3 اموات نے مجموعی تعداد کو 98 تک پہنچا دیا۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس مزید 14 افراد کو متاثر کرگیا۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ان 14 نئے مریضوں کے بعد وہاں کیسز کی مجموعی تعداد 4 ہزار 293 تک پہنچ گئی۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں روز بروز صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 430 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 430 مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 446 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 336781

اموات: 6855

صحتیاب: 315446

فعال کیسز: 14480

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 295 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 4 ہزار 894 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 39 ہزار 749 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 977 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 20 ہزار 243، آزاد کشمیر میں 4 ہزار 330 جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 293 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 2639

پنجاب: 2372

خیبرپختونخوا: 1280

بلوچستان: 152

اسلام آباد: 222

آزاد کشمیر: 98

گلگت بلتستان: 92

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024