• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سونے کی قیمت میں 1100 روپے اضافہ

شائع November 2, 2020
عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر میں 10 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا—فائل فوٹو: اے ایف پی
عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر میں 10 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 سو روپے اضافہ ہوگیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

سرکاری خبررساں ادارے 'اے پی پی' کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے اضافہ ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت 97 ہزار 51 روپے ہوگئی جو کہ 96 ہزار 108 روپے تھی۔

مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں غیر معمولی کمی

کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 گرام قیراط سونے کی قیمت 88 ہزار 963 روپے ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر میں 10 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 889 ڈالر ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے اواخر میں ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1650 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1650 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 600 روپے ہوگئی تھی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1414 روپے سستا ہوکر 95 ہزار 680 روپے کا ہوگیا تھا۔

ڈالر کی قدر میں کمی

انٹربینک میں ڈالر 14 پیسے کم ہو کر 160 اشاریہ 10 پیسے کا ہوگیا جس کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے سے تنزلی کا شکار ہو کر 160 روپے کا ہوگا۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی جس کا اثر مقامی مارکیٹ میں بھی نظر آیا۔

مزیدپڑھیں: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی

پاکستان میں اگست 2020 کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

ماہرین نے چین اور بھارت کی جانب سے سونے کی بڑھتی ہوئی خریداری، امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے سے اہم کرنسیوں کی قدر میں کمی، سونے میں سرمایہ کاری بڑھنے اور کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران کو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اس قدر اضافے کی وجہ قرار دیا تھا۔

اکتوبر کے آغاز میں ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای سی اے پی) کے اعداد و شمار کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 163 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024