• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یہ کی بورڈ ایک مکمل کمپیوٹر ہے

شائع November 2, 2020
— فوٹو بشکریہ ریسپبیری  فاؤنڈیشن
— فوٹو بشکریہ ریسپبیری فاؤنڈیشن

اوپر موجود کی بورڈ کو دیکھیں، کیا بتاسکتے ہیں کہ اس میں کیا خاص ہے؟

ہوسکتا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہو مگر یہ کی بورڈ درحقیقت ایک مکمل فعال کمپیوٹر ہے۔

جی ہاں واقعی یہ ایک مکمل فعال کمپیوٹر ہے جسے ریسپبیری پی نامی کمپنی نے تیار کیا ہے۔

اس کمپنی نے ساڑھے 8 سال قبل اپنا پہلا موڈیولر کمپیوٹر تیار کیا تھا، یعنی صارف بورڈ خریدتے اور اپنے آلات و ایس ڈی کارڈ سے جوڑ کر کمپیوٹر کے طور پر کام کرنے لگتے ہیں۔

اب اس کمپنی نے ریسپبیری پی 400 نامی ماڈل متعارف کرایا ہے جو ایک کی بورڈ کے اندر نصب ہے۔

78 کیز پر مشتمل یہ کی بورڈ مکمل پرسنل کمپیوٹر ہے جس میں اضافی پورٹس اور کنکٹرز دیئے گئے ہیں جن کی اسے کمپیوٹر میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

اس میں کواڈ کور براڈکوم بی سی ایم 2711 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 4 جی بی ریم، ڈوئل بینڈ وائی فائی، بلیوٹوتھ 5.1، گیگابٹ ایتھرنیٹ اور 3 یو ای بی پورٹس (2 یو ایس بی 3.0 اور ایک یو ایس بی 2.0) موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ ریسپبیری فاؤنڈیشن
فوٹو بشکریہ ریسپبیری فاؤنڈیشن

اس کے علاوہ 2 مائیکرو ایچ ڈی ایم آئی پورٹس، ایک جی پی آئی او ہیڈر اور ایک مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ آپریٹنگ سسٹم اور ڈیٹا اسٹوریج کے لیے دی گئی ہے۔

اس کے لیے بس کی بورڈ لینا ہوگا اور اس میں پراسیسر اور ایسیسریز کا اضافاہ کرنا ہوگا جس کے لیے کمپنی کی پی 400 کمپیوٹر کٹ کام آسکتی ہے، جس میں پاور سپلائی، ماؤس، پری فارمیٹڈ 16 جی بی مائیکرو ایس ڈی کارڈ، ایک گائیڈ اور 1 ایم مائیکرو ایچ ڈی ایم آئی ٹو ایچ ڈی ایم آئی اے کیبل موجود ہے۔

یہ سب ڈیسک ٹاپ کٹ سے ملتا جلتا ہے مگر اس میں کم پرزے ہوتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اس کے پیچھے یہ خیال ہے کہ کم تیکنیکی سوجھ بوجھ رکھنے والے افراد بھی آسانی سے گھر بیٹھے اس کمپیوٹر کو تیار کرکے استعمال کرسکیں۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ آل ان ون قسم ان افراد کے لیے سیٹ اپ کو سادہ کردیا گیا ہے جو ریسپبیری پی کو کمپیوٹر کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

اس کی بورڈ کمپیوٹر کی قیمت 70 ڈالرز (11 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ کٹ کی قیمت سو ڈالرز (16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔

اس کمپیوٹر کو فی الحال امریکا، برطانیہ اور فرانس میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، دیگر ممالک میں اس کی دستیابی کے حوالے سے کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024