• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یوٹیوبر زیدعلی کی اہلیہ کے ساتھ میوزک ویڈیو پرفارمنس ریلیز ہوتے ہی مقبول

شائع November 2, 2020
’گلاں تیریاں مِٹھیاں’ گانا گلوکار بلال خان نے گایا ہے — فوٹو: انسٹاگرام
’گلاں تیریاں مِٹھیاں’ گانا گلوکار بلال خان نے گایا ہے — فوٹو: انسٹاگرام

انٹرنیٹ پر مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا اسٹار زید علی اور ان کی اہلیہ یمنیٰ حال ہی میں ایک گانے میں ساتھ دکھائی دیے ہیں جس نے ریلیز ہوتے ہی صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

’گلاں تیریاں مِٹھیاں’ گانا گلوکار بلال خان نے گایا ہے اور اس کے بول بھی انہوں نے ہی لکھے ہیں۔

یہ گانا یکم نومبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور اب تک محض ایک روز گزرنے کے بعد یہ گانا 3 لاکھ 34 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں: زید علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

گلوکار بلال خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر زید علی اور یمنیٰ علی کے ساتھ اپنے نئے گانے کی تصویر شیئر کی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جس کے کیپشن میں انہوں نے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کا نیا گانا ’ گلاں تیریاں مِٹھیاں’ ریلیز ہوگیا۔

اس گانے میں گلوکار بلال خان خود بھی موجود ہیں اور وہ یوٹیوبر زید علی کے دوست کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دیے ہیں۔

بلال خان کا اس گانے کو زید علی اور یمنیٰ علی کی لو اسٹوری کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ زید علی نے 2017 میں اپنی قریبی دوست یمنیٰ سے شادی کی تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر بہت سے ویڈیو لاگز جاری کیے۔

مزید پڑھیں: ’میری والدہ میری اہلیہ سے نفرت کرتی ہیں‘

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں، تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرززندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔

فیس بک اور ٹوئٹر پر ان کے فینز کی تعداد لاکھوں میں ہے اور ان کی مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024