• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ڈیجیٹل ادائیگیوں کیلئے ایک اور موبائل ایپلیکیشن کا آغاز

شائع November 2, 2020 اپ ڈیٹ November 3, 2020
اعلامیے کے مطابق کہ صارفین انٹرنیٹ پر لین دین کرسکیں گے—فوٹو: بشکریہ ٹیگ ویب 
سائٹ
اعلامیے کے مطابق کہ صارفین انٹرنیٹ پر لین دین کرسکیں گے—فوٹو: بشکریہ ٹیگ ویب سائٹ

موبائل ایپلیکیشن 'ٹیگ' نے پاکستان میں الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشن (ای ایم آئی) کی حیثیت سے کام کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سے منظوری حاصل کرلی۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ٹیگ ایک 'سپر ایپ' ہے جس سے صارفین کو 'موبائل والیٹ اور ڈیبٹ کارڈز'حاصل کرنے کی سہولت ہوگی۔

مزیدپڑھیں: ڈیجیٹل پاکستان سے نوجوان آبادی ہماری طاقت بن جائے گی، عمران خان

انہوں نے کہا کہ صارفین انٹرنیٹ پر لین دین کرسکیں گے جس میں بشمول رقم کی منتقلی، بلوں کی ادائیگی اور فون کا کریڈٹ بھی شامل ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ آئندہ چند ماہ میں ٹیگ تجارتی آغاز سے قبل اسٹیٹ بینک کے ضوابط کے تحت پائلٹ آپریشن شروع کرے گی۔

ٹیگ کے چیف ایگزیکٹو افسر طلال احمد گوندل نے کہا کہ 'پاکستان آنے والے برسوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں غیر معمولی اضافے کی طرف گامزن ہے اور ٹیگ جیسے جدید ایپ کی وجہ سے ڈیجیٹل ادائیگیوں سے ملک کی شرح نمو اور مالی شمولیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

چیف ایگزیکٹو افسر نے مزید کہا کہ 'ہم جدید ترین ٹیک اسٹیک کا استعمال کر رہے ہیں اور ہماری تکنیکی ٹیم میں ماہرین پر مشتمل ہے جنہوں نے بہترین مصنوعات تیار کی ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کے ڈیجیٹل پاکستان یونٹ سے منسلک کمپنی نے تنازع کھڑا کردیا

ٹیکنالوجی افسر الیگزنڈر لوکیانچوک نے امید ظاہر کی کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم پاکستانی صارفین کے لیے بھی عالمی معیار کی موبائل بینکاری اور ادائیگی کی مصنوعات فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ دسمبر 2019 میں وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان ہمارا مستقبل ہے اور اس کے ذریعے دنیا کی دوسری سب سے بڑی نوجوان آبادی کا حامل ملک ہونے کی بدولت ہماری آبادی ہماری طاقت بن جائے گی۔

'ڈیجیٹل پاکستان ویژن' کے اجرا کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی تھی جہاں وزیر اعظم نے اس پروگرام کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اب ہماری پوری توجہ ڈیجیٹل پاکستان منصوبے پر ہو گی جس کے ذریعے ہم نوجوانوں کی صلاحیتیں دنیا بھر کے سامنے لائیں گے اور اس ایک چیز سے ہماری نوجوان آبادی ہمارے لیے طاقت بن جائے گی کیونکہ ہمارے پاس دنیا میں دوسری سب سے بڑی نوجوان آبادی ہے، یہ ہمارے لیے بہت بڑا موقع ہے اور ہم اس کا فائدہ اٹھائیں گے۔

مزیدپڑھیں: ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی سربراہ تانیہ ایدروس کون ہیں؟

علاوہ ازیں انہوں نے ای گورننس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ای گورننس بہت ضروری ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں کرپشن نیچے تک سرائیت کر چکی ہے، کرپشن ہمیشہ اوپر سے شروع ہوتی ہے، جنہوں نے اوپر سے کرپشن کی وہ تو باہر جا چکے ہیں لیکن یہ اب نیچے تک پہنچ چکی ہے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ای گورننس سے ہم کرپشن کو ختم کرنے کی کوشش کریں کیونکہ یہ کرپشن کے خاتمے اور لوگوں کی زندگی آسان بنانے کا واحد ذریعہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024