• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ہواوے کا وائے 7 اے پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

شائع November 2, 2020
— فوٹو بشکریہ ہواوے
— فوٹو بشکریہ ہواوے

ہواوے کی وائے سیریز کا ایک اور مڈرینج اسمارٹ وائے 7 اے پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ امریکی پابندیوں کے باعث فون میں گوگل سروسز اور ایپس نہیں ہوں گی، بلکہ ہواوے ایپ گیلری کو اس کے متبادل کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

اسی طرح ہواوے ویڈیو، ہواوے میوزک، ہواوے ریڈر کے ساتھ صارف پیٹل سرچ کو بھی انسٹال کرسکتے ہیں۔

ہواوے وائے 7 اے میں 6.67 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔

فون کے اندر کمپنی کا اپنا کیرین 710 اے پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ای ایم یو آئی 10.1 سے کیا گیا ہے۔

یہ فون 4 جی بی ریم سے لیس ہے جبکہ 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے ، جس میں ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

دیگر فیچرز میں ہیڈفون جیک، یو ایس بی سی پورٹ اور سائیڈ میں فنگرپرنٹ ریڈر قابل ذکر ہے۔

وائے 7 اے میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 22.5 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے دیئے گئے ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ دن کی روشنی کے ساتھ ساتھ یہ کیمرا سسٹم رات کو بھی بہترین تصاویر لینے میں مدد دیتا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

یہ فون پاکستان میں 3 رنگوں کرش گرین، بلش گولڈ اور مڈنائٹ بلیک میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 35 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024