• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

'ن، ش اور م لیگ' کی باتیں کرنے والوں کو پیغام مل گیا ہم اکٹھے ہیں، مریم نواز

شائع November 2, 2020
مریم نواز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کی—فوٹو: مسلم لیگ (ن) ٹوئٹر
مریم نواز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کی—فوٹو: مسلم لیگ (ن) ٹوئٹر

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جو لوگ (ن)، (ش) اور (م) لیگ کی باتیں کرتے تھے ان کو پیغام مل گیا ہے کہ ہم اکٹھے ہیں۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر مریم نواز اپنے چاچا اور کزن حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کے لیے احتساب عدالت پہنچیں۔

مریم نواز نے عدالت میں پہنچنے کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

مزید پڑھیں: موجودہ حکومت سے مذاکرات کی گوئی گنجائش نہیں، مریم نواز

علاوہ ازیں صحافی کی جانب سے مریم نواز سے سوال کیا گیا کہ حکومت جمہوری قیادت کو بکتر بند گاڑیوں میں لائی ہے جس پر آپ کا کیا مؤقف ہے جس پر انہوں نے کہا کہ انہیں جمہوری قیادت سے جتنی دہشت ہے اتنی کسی سے نہیں۔

مریم نواز اپنے چاچا اور کزن سے ملاقات کیلئے احتساب عدالت پہنچیں—فوٹو: ٹوئٹر
مریم نواز اپنے چاچا اور کزن سے ملاقات کیلئے احتساب عدالت پہنچیں—فوٹو: ٹوئٹر

غیر رسمی گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو لوگ (ن)، (ش) اور (م) لیگ کی باتیں کرتے تھے ان کو پیغام مل گیا ہے کہ ہم اکٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کم ظرف لوگ 30 سال سے یہ باتیں کر رہے ہیں، یہ خاندان اکٹھا ہے اور اکٹھا رہے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جانا قابل مذمت ہے، حکومت جو معیار مقرر کر رہی ہے اس کو بھی بھگتنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یہاں آسمان سے کوئی نہیں اترا سب کو جواب دینا پڑے گا، مریم نواز

دوران گفتگو صحافی نے سوال کیا کہ کیا اگلا سال الیکشن کا ہے تو اس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ انشا اللہ اگلا سال الیکشن کا سال ہے جبکہ گلگت بلتستان کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی۔

وزیراعظم عمران خان کے منہ پر ہاتھ پھیر کر نواز شریف کو مخاطب کرنے والے بیان پر مریم نواز نے کہا کہ یہ سب وہ انتقام ہے جو آپ کو نظر آرہا ہے۔

علاوہ ازیں مریم نواز کی ملاقات کے دوران ہی شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ٹیلی فون پر بات کی اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024