• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 1123 افراد متاثر، 12 انتقال کرگئے

شائع November 2, 2020
پاکستان میں کورونا کی مجموعی صورتحال میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے—فائل فوٹو: فضل خالد
پاکستان میں کورونا کی مجموعی صورتحال میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے—فائل فوٹو: فضل خالد

پاکستان میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے اور ایک طویل عرصے کے بعد یومیہ کیسز کی تعداد ایک مرتبہ پھر ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی بتدریج دوسری لہر شروع ہوچکی ہے جبکہ اسی کو دیکھتے ہوئے مارکیٹوں، بازاروں، شادی ہالز کو رات 10 بجے جبکہ تفریحی مقام اور پارکوں کو 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ ماسک پہننا بھی لازمی قرار دیا گیا تھا۔

ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 93 ہے جس میں سے 3 لاکھ 15 ہزار 16 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ انتقال کرجانے والوں کی تعداد 6 ہزار 835 ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں ایک ہزار 123 نئے کیسز اور 12 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ 461 مریض صحتیاب بھی ہوگئے۔

اس تعداد میں سندھ کے 480 کیسز اور 4 اموات، خیبرپختونخوا کے 85 کیسز 2 اموات اور بلوچستان کے 34 کیسز گزشتہ روز کے اعداد و شمار تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے ابتدائی 2 کیسز 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد سے وبا کی صورتحال میں خاصی بہتری آئی تھی لیکن خطرہ ٹلا نہیں تھا۔

اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ تشویش ناک صورتحال جون کے مہینے میں دیکھنے میں آئی، اس ماہ کے دوران یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 6 ہزار اور اموات 100 سے زائد تک جا پہنچی تھی۔

بعد ازاں جولائی کے مہینے میں صورتحال بہتری کی جانب گامزن نظر آئی اور کیسز کم ہونا شروع ہوئے اور پھر اگست میں اس میں مزید بہتری رپورٹ ہوئی۔

ماہ ستمبر میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید بہتر ہونے کے بعد 6 ماہ سے زائد عرصے سے بند تعلیمی اداروں کو بھی کھول دیا گیا تھا تاہم ستمبر کے اواخر سے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

آج 02 نومبر کو ملک میں مجموعی صورتحال کچھ اس طرح کی ہے۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 283 نئے کیسز اور 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں گزشتہ کچھ روز سے یومیہ کیسز کی تعداد میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں 283 نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار 554 ہوگئی۔

اس کے علاوہ 3 اموات نے وہاں مجموعی تعداد 2 ہزار 365 تک پہنچ گئیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 119 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ان 119 کیسز کے بعد وہاں مجموعی تعداد 20 ہزار 89 تک پہنچ گئی۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس سے وہئی اموات کی تعداد 222 ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس مزید 18 افراد کو متاثر کرگیا۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ان 18 نئے مریضوں کے بعد وہاں کیسز کی مجموعی تعداد 4 ہزار 279 تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ وہاں اموات کی مجموعی تعداد 92 ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس نے مزید 104 لوگوں کو متاثر کیا جبکہ 3 افراد کا انتقال ہوا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سامنے آنے والے ان 104 کیسز کے بعد وہاں اب تک کے کیسز کی مجموعی تعداد 4 ہزار 237 تک جاپہنچی۔

مزید یہ کہ 3 افراد کے انتقال کرجانے سے اموات کی مجموعی تعداد 92 ہوگئی ہے۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں روز بروز صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 461 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 461 مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 16 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 335093

اموات: 6835

صحتیاب: 315016

فعال کیسز: 13242

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار 331 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 4 ہزار 554 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 39 ہزار 649 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 954 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 20 ہزار 89، گلگت بلتستان میں 4ہزار 279 اور آزاد کشمیر میں 4 ہزار 237 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 2631

پنجاب: 2365

خیبرپختونخوا: 1279

بلوچستان: 151

اسلام آباد: 222

آزاد کشمیر: 95

گلگت بلتستان: 92

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024